شیوراج سنگھ چوہان

بھارتی سیاست دان
(شیو راج سنگھ چوہان سے رجوع مکرر)

شیوراج سنگھ چوہان ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ وہ اور 20 مارچ 2020 سے29 نومبر 2005ء سے 16 دسمبر 2018ء تک وسطی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سترہویں وزیر اعلیٰ رہے، وہ بابولال گور کی جگہ وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے طور پر وہ جنرل سیکریٹری اور جماعت کی مدھیہ پردیش ریاستی شاخ کے صدر رہ چکے ہیں۔ سنہ 1972ء میں تیرہ برس کی عمر میں انھوں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ 1991ء سے 2006ء تک ودیشا حلقے سے لوک سبھا کے پانچ مرتبہ رکن رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ مدھیہ پردیش اسمبلی میں ضلع سیہور کی تحصیل بدھنی کے حلقے سے رکن ہیں۔[2] سنہ 2007ء میں انھوں نے لاڈلی لکشمی یوجنا، کنیادان یوجنا اور بچیوں کو پیدا ہوتے ہی قتل کردینے سے بچاؤ کے لیے زنانی سورکشا یوجنا جیسے منصوبے ریاست میں متعارف کیے۔ ساتھ ہی بارہویں مدھیہ پردیش بورڈ بھوپال میں 70 فصد "میدھاوی ودیارتھی یوجنا" اور سینٹرل بورڈ آف سینکڈری ایجوکیشن میں 80 فیصد "میدھاوی چھاترا یوجنا" متعارف کیں۔[3]

شیوراج سنگھ چوہان
 

مناصب
رکن گیارہویں لوک سبھا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
1996  – 1997 
پارلیمانی مدت گیارہویں لوک سبھا  
رکن بارہویں لوک سبھا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
1998  – 1999 
پارلیمانی مدت بارہویں لوک سبھا  
رکن تیرہویں لوک سبھا   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
1999  – 2004 
پارلیمانی مدت تیرہویں لوک سبھا  
وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش (17  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
29 نومبر 2005  – 16 دسمبر 2018 
بابولال گور  
کمل ناتھ  
رکن مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
2013  – 2018 
وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
23 مارچ 2020  – 12 دسمبر 2023 
کمل ناتھ  
 
وزیر برائے دیہی ترقی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
11 جون 2024 
گری راج سنگھ  
 
معلومات شخصیت
پیدائش 5 مارچ 1959ء (65 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بدھنی ،  ضلع سیہور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی برکت اللہ یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

شیوراج سنگھ چوہان 5 مارچ 1959ء کو ضلع سیہور کے گاؤں جیت (जैत) میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین کا نام پریم سنگھ چوہان اور سُندر بائی چوہان ہے۔[4] ان کا تعلق ہندو مت کی کِرار برادری سے ہے،[5][6] اور انھوں نے برکت اللہ یونیورسٹی، بھوپال سے ایم اے (فلسفہ) میں سونے کا تمغا حاصل کیا تھا۔[7] پیشے کے لحاظ سے وہ ماہرِ زراعت ہیں۔ انھوں نے سادھنا سنگھ سے شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے کارتیکے اور کُنال ہیں۔

وزیر اعلیٰ

ترمیم

30 نومبر 2005ء کو انھیں مدھیہ پردیش کا وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا اس سے قبل وہ ریاست کے بی جی پی صدر تھے۔ 2006ء میں بدھنی اسمبلی حلقہ سے انھوں نے ضمنی انتخابات 36،000 ووٹوں سے جیت لیے۔

سنہ 2008ء میں شیوراج بدھنی کی نشست 41،000 ووٹوں سے دوبارہ جیت گئے۔ 12 دسمبر 2008ء کو انھوں نے دوسری مرتبہ عہدے کا حلف اٹھایا۔

8 دسمبر 2013ء کو وہ قانون ساز اسمبلی انتخابات جیت گئے، بدھنی سے انھیں 1،28،730 ووٹ اور ودیشا سے 73،783 ووٹ ملے۔ اور وہ تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔[8]

حوالہ جات

ترمیم
  1. http://mpvidhansabha.nic.in/14thvs/14mla-no.pdf — اخذ شدہ بتاریخ: 20 نومبر 2018
  2. "Biography"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-10-28
  3. "The secret of Shivraj Singh Chauhan's success"۔ ریڈِف۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-27 {{حوالہ ویب}}: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح: |publisher= (معاونت)
  4. "Chouhan's son of the soil image proves to be winner, again"۔ انڈین ایکسپریس۔ 8 دسمبر 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-07
  5. "I am proud to have taken birth in Kirar Samaj — CM Shri Chouhan"۔ bharateseva.com۔ 2012-04-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-10-29 {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  6. گنگولی، سُمِت؛ ڈائمنڈ، لیری؛ پلیٹنر، مارک ایف۔ (13 اگست 2007)۔ "The State of India's Democracy"۔ جے ایچ یو پریس۔ ص 74۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-07 – بذریعہ گوگل Books
  7. "Barkatullah Universities Website"۔ 2006-10-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا {{حوالہ خبر}}: الوسيط غير المعروف |deadurl= تم تجاهله (معاونت)
  8. "Shivraj Singh Chouhan: the 'mama' with staying power"۔ این ڈی ٹی وی۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-12-08