صابر دت
صابر دت (پیدائش: 1938ء - وفات: 2000ء ) بھارت سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے نامور شاعر اور ششماہی فن و شخصیت بمبئی کے مدیر تھے۔ صابر دت 1938ء کو ہریانہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے شعری مجموعے پل دو پل، شجر اکیلا ہے اور موجِ عارض شائع ہو چکے ہیں۔ انھوں نے فن و شخصیت کے نام سے بمبئی سے ایک ششماہی ادبی جریدہ بھی نکالا، جو سال میں دو بار ان فنکاروں اور شخصیتوں پر خاص نمبر بھی شائع کرتا تھا جنھوں نے ادب، فلم، سائنس، سیاست، مصوری یا زندگی کے کسی شعبے میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کارنامہ سر انجام دیا ہو۔ فن و شخصیات کے خاص نمبروں میں فیض نمبر، غزل نمبر، آپ بیتی نمبر، قتیل شفائی نمبر، کشمیری لال ذاکر نمبر، کوائف نمبر، کیلشور نمبر، اندر کمار گجرال نمبر جاں نثار اختر نمبر، ساگر لدھیانوی نمبر، مقبول شعرا نمبرمہندر ناتھ یادگار نمبر کافی مقبول ہوئے۔ صابر دت کی وفات کے بعد صابر دت نمبر بھی نکالا گیا۔ صابر دت 2000ء کو بھارت میں وفات پا گئے۔ [1]
صابر دت | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1938ء ہریانہ ، برطانوی ہند |
تاریخ وفات | سنہ 2000ء (61–62 سال) |
شہریت | برطانوی ہند بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، مدیر |
پیشہ ورانہ زبان | اردو ، ہندی |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، نوادراتِ فیض، قلم فاؤنڈیشن انترنیشنل لاہور، 2019ء، ص 91