صادق پبلک اسکول
صادق پبلک اسکول | |
فائل:Sadiq public school logo.jpg | |
"Do The Right Fear No Man" | |
قیام | 18 جنوری 1954 |
پرنسپل | میجر (ر) سید منیر احمد |
محل وقوع | بہاولپور صوبہ پنجاب پاکستان |
صفحہ اولین | http://www.sps.edu.pk |
صادق پبلک اسکول، ضلع بہاولپور، صوبہ پنجاب کا ایک مشہور اقامتی مدرسہ ہے۔ یہ 18 جنوری 1954 کو قاءم ہوا اس طرح اس کو قائم ہوئے 50 سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔
تشکیل
ترمیمصادق پبلک اسکول کی بنیاد جناب اعلی حضرت نواب سرصادق محمد خان عباسی پنجم نے 4 مارچ 1953 کو رکھی۔ اسکول کو ریاست بہاولپور کے وزیر اعلیٰ جناب مخدوم زادہ سید حسن محمود کی زیرنگرانی دیا گیا۔ بہاولپور کی حکومت نے 19 لاکھ روپے اور 450 ایکڑ اراضی اس اسکول کے کی خاطر مختص کی۔ یہ منصوبی 9 ماہ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کو پہنچا۔ صادق پبلک اسکول برطانوی طرز کا اسکول ہے۔
تنظیم
ترمیمصادق پبلک اسکول تین حصوں میں تقسیم ہے۔
- جونیر اسکول (گریڈ 1-5)
- پریپ اسکول (گریڈ 6-8)
- سینیر اسکول (گریڈ 9-12)
سربراہان ادارہ
ترمیمجناب خان انور سکندر خان، صادق پبلک اسکول کے پہلے پرینسپل تھے۔ اسکول میں بچوں کی تعداد 37 اور اساتذہ کی تعداد 7 تھی۔ خان صاحب 18 سال تک ادارے کے پرنسپل رہے آپ کی خدمات کے اعتراف میں آپ کو ستارۂ خدمت سے نوازہ گیا۔ 1972 میں خان صاحب کی ریٹائرمنٹ پر اسکول کے وائس پرنسپل جناب ابو ظفر حنیف کو پرنسپل مقرر کیا گیا۔ ان کے بعد 1974 سے 1990 تک کرنل (ر) ظہور الحق اور 1990 سے 2001 تک آغا خلیل احمد پرنسپل رہے۔ ان کے بعد جناب پروفیسر محمد آصف ملک نے ستمبر 2002 کو اپنے عہدہ کا چارج لیا اور نومبر2007 تک اس عہدے پرفائز رہے۔ موجودہ پرنسپل میجر (ر) سید منیر احمد نے نومبر2007 کو اپنے عہدہ کا چارج لیا۔
50 سال
ترمیم- 18 جنوری 2004 کو اسکول کے قیام کے 50 سال پورے ہوئے۔
- اسکول کی 50 سالہ تقاریب کے موقع پر پاکستان ڈاک نے ایک 4 روپے کی یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کی۔ یہ ڈاک ٹکٹ 28 جنوری 2004 کو جاری کی گئی۔
- ان پچاس سالوں میں اسکول کے 30 پرانے طالب علم سینٹ اور اسمبلی کے رکن رہے۔ ان میں سینٹ کے چیرمین، صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ، صوبائی اور قومی وزیر، لیفٹینیٹ جنرل، سفیر اور صنعت کار ہیں۔ کرکٹ کے تین کیپٹن عمران خان، رمیز راجہ، وقار یونس بھی اس اسکول کے تعلیم یافتہ ہیں۔