دیگر وکیپیڈیا منصوبوں کی طرح اُردُو وکیپیڈیا بھی عِلم کا ایک وسیع ذخیرہ بن سکتا ہے، اگر اِس پر تھوڑی توّجہ بَرپا کی جائے۔ کُچھ ہی عرصہ قبل، اُردُو وکیپیڈیا پر مقالوں کی تعداد 20،000 سے زائد تک تجاوز کر چُکی۔ اِس حد کو پار کرنے پر جہاں سب خوش ہیں، وہاں دیگر نے مزید بہتری کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ اِس بہتری میں ہاتھ بٹانے کیلئے یہ منصوبہ میری ایک ناچیز کوشش ہے۔

اِس منصوبے کے مطابق، وکیپیڈیا پر ہر ہفتے ایک موضوع پر سب، اکٹھے مِل کر، کام کریں گے؛ ہر ہفتہ، ایک نیا موضوع منتخب کیا جائے گا اور اُس ہفتے کے اخیر میں اِس موضوع سے مُنسلک مُقالوں میں اضافے پر تذکرہ کیا جائے گا۔ آپ نے وہ کہاوت تو سُنی ہی ہو گی کہ تنکے اگر اِکٹھے ہوں تو مضبوط ہوتے ہیں۔ ایک رسّی بھی انگِنت دھاگوں کا مجموعہ ہوتی ہے لیکن جہاں ایک دھاگہ آسانی سے ٹوٹ جاتا ہے، وہاں رسّی کئی من کے وزن کو برداشت کرنے کی حامل ہوتی ہے۔ بس اِسی طرح جب ایک سے زائد لوگ ایک ہی موضوع پر کام کریں گے، اِس عمل سے اُبھرنے والے مقالے اُتنے ہی عالیٰ معیار کے ہوں گے۔

نومبر کا منصوبہ

ترمیم
ہفتہ بشمول موضوع پیش نامہ
نومبر 5 – نومبر 11 فلکیات
  • باب:فلکیات کی تخلیق؛
  • فلکیات سے مُنسلک تمام زمرہ جات، سانچوں اور خانۂ معلومات کی بہتری؛
  • علمِ فلکیات سے مُتعلق دیگر مضامین اور مُقالوں میں ترمیم و تدوین؛ اور،
  • مندرجہ ذیل اہم مضامین میں حد درجہ توسیع (تقریباً پانچ گُنا):
نومبر 12 – نومبر 18 اپنی رائے دیجیئے -
نومبر 19 – نومبر 25 اپنی رائے دیجیئے -