کاشف بلوچ  نائب صدر ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن سیمنار میں شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
کاشف بلوچ شاہی عید گاہ ملتان  میں موجود

کاشف بلوچ: ترمیم

کاشف بلوچ ایک نوجوان طالب علم، سوشل ایکٹوسٹ، سیاح، ایکسپلورر اور لکھاری ہیں جو پاکستان کے صوبہ جنوبی پنجاب کے دارالحکومت ملتان سے ہیں .کاشف کا تعلق  بلوچ قوم کے جتوئی قبیلے سے ہے ۔ کاشف  لکھنے کا شوق بھی رکھتے ہیں ۔انکا شمار ملتان کے مشہور یوتھ ایکٹیوسٹ میں ہوتا ہے۔ کاشف  گزشتہ دس سالوں سے  مسَلہ کشمیر پر آواز اُٹھاتے آ رہے ہیں کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ریلیوں اور سیمینار کے انعقاد کرتے ہیں۔، اس کے علاوہ فلسطین میں مسلمانوں  پر ہونے والے ظلم کے خلاف بھی سوشل میڈیا کے ذریعے آواز اُٹھا رہے ہیں۔ کاشف  قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے   سے بھی  عوام الناس میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو بلاوجہ امریکہ میں 18 سال سے قید کیا گیا ہے ،عافیہ صدیقی کو  ایسے جرم کی سزا دی جا رہی ہے جو انہوں نے کیا ہی نہیں۔ امریکہ میں قید  قوم کی بیٹی ڈاکٹر کو ناحق  86 سال کی سزا سنانا  بنیادی حقوق کی سرعام خلاف ورزی ہے۔

بطور لکھاری : ترمیم

کاشف ایک پروفیشنل لکھاری تو نہیں لیکن لکھنے کا شوق ضرور رکھتے ہیں ۔ اب تک انکے دو کالم اردو کی سب سے بڑی ویب سائیٹ اُردو پوائنٹ [1]سمیت کئی ویب سائیٹ پرشائع ہو چکے ہیں

1.کتاب بینی  اور سوشل میڈیا جھوٹی معلومات کا سمندر[2]

2. ہمارا ماحوال ہم سب کی ذمہداری[3]

3.آج کا نوجوان اور کھیل کا میدان[4]

4.اسلام میں خدمتِ خلق[5]

5.پاکستان میں خواندگی[6]

6.فلسفہ آزادی[7]

سوشل ورک: ترمیم

2010 میں جب ملتان کے نواحی علاقہے سیلاب کی زد میں  تھے تب کاشف نے سوشل ورک کا آغاز کیا۔ اور اپنے طور پر سیلاب زدگان کی مدد کی کوشش کی سیلاب زدگان کے ساتھ انکا ہاتھ بٹایا اور وہاں جا کر انکا سامان سیلاب زدہ علاقے سے نکال کر باہر خشکی پر لایا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چھوٹی چھوٹی مزید کوششیں کی۔ جن میں ایک کوشش مقدس اوراق  کے تحفظ کے لیے گلی، محلے میں کچھ فاصلہ پر باکس لگانا تھا تا کہ اگر کسی کو  کوئی  ایسا کاغذ ملتا ہے جس پر کسی مقدس ہستی کا نام ہو یا قرآن کی کوئی آیت یا حدیث وغیرہ لکھی ہوتو انکو اس باکس میں ڈال دیا جائے۔ اس کام کے بعد علاقہ کے ایک بزرگ کو یہ کوشش بہت پسند آئی جس پر انہوں  (غلام مرتضی خان ریٹائرڈ ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی ملتان)  انکو اپنے پاس چائے پر بلایا اور انکی اس کوشش کو سراہا   اور کہا کہ اس کام کو مزید بہتر انداز میں کرنے کے لیے ایک منظم ٹیم تشکیل جانی چاہیے۔ انہوں نے اور بھی مفید مشورے دیے۔

غلام مرتضی خان صاحب  کی رہنمائی  کے بعد  کاشف نے مشہود احمد اور کچھ طالب علموں  کے ساتھ مل کر ایک تنظیم کی بنیاد  25 دسمبر 2010 کو رکھی جس کا نام ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن رکھا گیا۔

دیگر آرگنائزیشنز میں شمولیت اور ذمہداریاں: ترمیم

کاشف بلوچ جن آرگنائزیشن میں کام  کر چکے یا کر رہے ہیں  انکی تفصیل درگ ذیل ہے:

1. ہیلپ فار ہیومن آرگنائزیشن بطور نائب صدر

2. پازیٹیو پاکستان بطور ہیڈ انٹلیکچول فارم ملتان

3. شوکت خانم ٹائیگرز کلب بطور سٹوڈنٹ ایمبیسیڈر

4. انجمن طلباء اسلام بطور جوائنٹ سیکریڑی ضلع ملتان

5. کاشف بلوچ کو13 دسمبر2021کوملتان کےضلعی الیکشن میں بطور ضلعی جنرل سیکریٹری  انجمن طلباء اسلام منتخب کیا گیا

  1. "Urdu Point" 
  2. "Kitaab Bini" 
  3. "Hmara Mahol" 
  4. "AjKaNojwan" 
  5. "IslamMain Khidmat" 
  6. "PakistanMain Khuwandgi" 
  7. "FalsfaAzadi" 

اللہ کریم نے انسان کو صرف اس لیے پیدا فرمایا کہ انسان اسکو پہچانے۔ اگر  آج ہم اپنے خالق کو پہچاننے کی بجائے دنیا کے کاموں میں مصروف عمل ہیں تو  یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔  کاشف بلوچ