PatrollerBot
یہ صارف ایک روبہ کھاتہ ہے جس کا انتظام محمد شعیب (تبادلۂ خیال) کے پاس ہے۔
یہ کٹھ پتلی نہیں بلکہ ایک متبادل قانونی کھاتہ ہے، جس کے ذریعہ خودکار یا نیم خودکار طریقہ سے ترامیم عمل میں لائی جاتی ہیں۔ برائے منتظمین: اگر یہ روبہ غلط اندراجات کررہا ہو یا کسی پریشانی کا باعث ہو، تو براہ کرم اسے روک دیں۔ |
یہ روبہ ویکیمیڈیا ٹول سرور پر چلتا ہے۔ برائے منتظمین:کسی بھی وجہ سے اس روبہ پر پابندی عائد کرنا ہو تو براہ کرم خودکار پابندی کو غیرفعال کردیں؛ تاکہ ٹول سرور پر چلنے والے دیگر روبہ جات متاثر نہ ہوں۔ |
PatrollerBot | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 نومبر 2012 اردو ویکیپیڈیا |
رہائش | اردو ویکیپیڈیا |
قومیت | پائیتھون |
مذہب | انصاف |
عملی زندگی | |
پیشہ | اردو ویکیپیڈیا میں تخریب کاری کی روک تھام |
وجہ شہرت | تخریب مخالف اقدامات |
درستی - ترمیم |
اردو ویکیپیڈیا ایک ترقی پزیر دائرۃ المعارف ہے، لیکن اس کا معیار، صفحات کی زمرہ بندی اور آلات اور سہولتوں کے لحاظ سے اپنے ہم مرتبہ ویکیپیڈیاؤں میں یقیناً قابل رشک ہے۔ اس معیار اور ارتقا کے پیش نظر ایک منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔
منصوبہ کی تفصیلات
ترمیمAbusefilter فعال ہونے کے بعد اس روبہ کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ |
چونکہ Abuse filter اس وقت اردو ویکیپیڈیا کے پاس نہیں ہیں، اس لیے تخریب کاری سے تحفظ اور واقفیت کے لیے دیگر ذرائع کا استعمال ناگزیر ہے۔ اس ضمن میں سب اہم اور کامیاب ذریعہ روبہ ہے، جو دائرۃ المعارف میں ہونے والی تبدیلیوں پر کڑی نگاہ اور سخت چوکسی رکھے۔ بالخصوص تمام جدید صفحات کا بغور ملاحظہ کرے اور اس سلسلہ میں حسب حال اقدام کرے۔
چنانچہ ایک روبہ بنام PatrollerBot تیار کیا گیا ہے، جو تمام تبدیلیوں پر نگاہ رکھے گا، جس کا اصل کام تمام نوتخلیق شدہ صفحات (نیز تمام اردو ویکیپیڈیا کے صفحات) کو جانچنا اور اگر زمرہ موجود نہ ہو، مضمون نامکمل ہو، حوالہ موجود نہ ہو، درون ویکی روابط موجود نہ یا دیگر صفحات میں زیر اقدام صفحہ کا ربط نہ ہو تو مناسب سانچہ جات کا اضافہ کرنا، نیز ان صفحات کے تخلیق کرنے والوں کے تبادلۂ خیال صفحات پر اس اقدام سے متعلق آگاہ کرنا۔
مثالیں
ترمیمصفحات کے تحریر کنندگان کو دیے جانے والے پیغامات کے نمونے۔
تنبیہی پیغام
ترمیم- عمومی نمونہ
خوش آمدید، صارف نام! میں شمارندی برنامج ہوں اور دائرۃ المعارف میں خودکار جانچ پڑتال پر مامور ہوں۔ صفحہ ڈیفنس آف دی اینشنٹس کی پڑتال کے بعد جسے آپ نے تحریر کیا ہے، مجھے پتہ چلا کہ:
- اس میں زمرہ جات موجود نہیں ہیں۔ مضامین میں زمرہ جات کی وجہ سے قارئین کو دائرۃ المعارف کی ورق گردانی میں انتہائی سہولت ہوتی ہے اور بآسانی موضوع سے متعلق یکجا مضامین تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے؛ لہذا آپ سے گزارش ہے کہ اپنے تحریر کردہ مضمون میں مناسب زمرہ جات داخل فرمائیں۔
- یہ یتیم مضمون ہے، ایسے مضامین جس کے روابط دیگر مضامین میں انتہائی کم یا معدوم ہوں یتیم کہلاتے ہیں۔ آپ کے تحریر کردہ صفحہ کے جانب روابط کم ہونگے تو قارئین اس صفحہ تک کم ہی پہونچ پائیں گے۔ لہذا براہ کرم اپنے تحریر کردہ مضمون سے متعلق مضامین میں اپنے صفحہ کا ربط داخل کریں۔
- یہ مختصر مضمون ہے، اس لیے اس میں {{نامکمل}} کا اضافہ کیا گیا۔ امید ہے کہ آپ اس میں مزید متعلقہ معلومات کا اضافہ کریں گے۔ اگر فی الحال آپ اس میں اضافہ کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں تو اس سانچہ کو نہ نکالیں۔
روابط برائے معاون صفحات: آسان · انداز مقالات · ہدایات برائے تحریر · زمرہ جات · ترمیم
اس گزارش پر عمل درآمد کے بعد آپ ان سانچوں کو صفحہ سے ہٹا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں یہ اطلاع غلط ہے تو میرے منتظم سے رابطہ کریں۔
- حوالہ جاتی نمونہ
خوش آمدید، صارف نام! میں شمارندی برنامج ہوں اور دائرۃ المعارف میں خودکار جانچ پڑتال پر مامور ہوں۔ صفحہ اترانچل آندھولن کی پڑتال کے بعد جسے آپ نے تحریر کیا ہے، مجھے پتہ چلا کہ:
- اس میں حوالہ جات موجود نہیں ہیں۔ حوالہ جات کی فراہمی کی ذمہ داری بنیادی طور پر مضمون لکھنے اور اس میں اضافہ کرنے والے صارفین پر ہے۔ بسااوقات بغیر حوالہ معلومات سے بہتر ہوتا ہے معلومات ہی نہ ہوں۔ لہذا آپ سے گزارش ہے کہ مضمون سے متعلق مناسب حوالہ جات فراہم کریں۔
روابط برائے معاون صفحات: آسان · انداز مقالات · ہدایات برائے تحریر · زمرہ جات · ترمیم
اس گزارش پر عمل درآمد کے بعد آپ ان سانچوں کو صفحہ سے ہٹا سکتے ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں یہ اطلاع غلط ہے تو میرے منتظم سے رابطہ کریں۔
پیغام تشکر
ترمیماگر انتباہ کے بعد صفحات میں مطلوبہ تبدیلی کردی گئی تو یہ روبہ پیغام تشکر اس طرح دیتا ہے۔
خوش آمدید، صارف نام! میں شمارندی برنامج ہوں اور دائرۃ المعارف میں خودکار جانچ پڑتال پر مامور ہوں۔ میں نے آپ کے تحریر کردہ صفحہ [[:]] کی نظر ثانی کی تو یہ بات سامنے آئی کہ اس میں درج ذیل درستگیاں کی گئی ہیں؛ اس پر میں آپ کا انتہائی شکر گزار ہوں۔
- مضمون میں زمرہ کا اضافہ۔
- مضمون میں داخلی روابط کا اضافہ۔
اگر آپ نے مذکورہ بالا ترامیم نہیں کی ہیں تو ضرور ویکیپیڈیا میں آپ کے کسی رفیق نے انجام دی ہیں؛ آپ کے تحریر کردہ مضمون میں ترمیم کرنے والے رفقا سے متعلق معلوم کرنے کے لیے صفحہ کا تاریخچہ ملاحظہ فرمائیں۔ آپ ان سے ان کے تبادلۂ خیال صفحات پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں اور ان کو پیغام تشکر وامتنان دے سکتے ہیں۔ آپ کے لیے نیک خواہشات، مجھے قوی امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنی گرانقدر تحاریر وترامیم کے ذریعہ اردو ویکیپیڈیا کی ترقی وتوسیع میں حصہ لیتے رہیں گے۔
ہنگامی طور پر روبہ کو معطل کریں |
|
اگر روبہ غلط اندراجات کرے تو منتظمین: اس بٹن کا استعمال کریں۔ (براہ راست ربط)
دیگر صارفین روبہ کے غلط اندراجات کی اطلاع ویکیپیڈیا:تختہ اعلانات برائے منتظمین پر دے سکتے ہیں۔ |