صوبہ گیلان
صوبہ گیلان (فارسی: اُستان گیلان، انگریزی: Gilan Province) ایران کے تیس صوبوں میں سے ایک صوبہ ہے۔ جو آذر بائیجان کے ساتھ واقع ہے۔ بحیرہ کیسپین بحیرہ خزرکے مغربی ساحل اور کوہ البرز کے درمیان نشیب میں واقع ہے۔ قدیم زمانے میں گیلان کے پہاڑی علاقے کو دیلم اور وہاں کے لوگوں کو دیلمان کہا جاتا تھااس کا بحیرہ کیسپین کے ساتھ کا علاقہ غیر صحت بخش ہے۔ جہاں دلدلیں بہت ہیں۔ جنوبی حصہ بتدریج بلند ہوتا گیا ہے اور اس کی آب و ہوا صحت بخش ہے۔ یہاں جنگل بہت ہیں جن میں جانور بکثرت پائے جاتے ہیں۔ لوگ گیلک النسل اور گیلکی زبان بولتے ہیں۔ جیلان نام کا ایک گاؤں بغداد کے پاس بھی ہے۔ مشہور بزرگ عبد القادر جیلانی یہیں کے رہنے والے تھے۔ یہاں سے سفر کر کے بغداد علم حاصل کرنے گئے تھے۔[6]
صوبہ گیلان | |
---|---|
صوبہ جیلان | |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | ایران [1][2] |
دار الحکومت | رشت |
تقسیم اعلیٰ | ایران |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 37°16′39″N 49°35′20″E / 37.2774°N 49.5890°E |
رقبہ | 14042 مربع کلومیٹر |
آبادی | |
کل آبادی | 2530696 (مردم شماری ) (2016)[3] 2480874 (مردم شماری ) (2011)[4] 2404861 (مردم شماری ) (2006)[5] |
مزید معلومات | |
آیزو 3166-2 | IR-01 |
قابل ذکر | |
اہم زبان(یں) | گیلکی (سرکاری) |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 133349 |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ صوبہ گیلان في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2024ء
- ↑ "صفحہ صوبہ گیلان في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 نومبر 2024ء
- ↑ جمعیت به تفکیک تقسیمات کشوری — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اکتوبر 2023
- ↑ جمعيت کشور برحسب جنس در نقاط شهری و روستایی به تفکیک استان (۱۳۹۰) — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اکتوبر 2023
- ↑ جمعیت برحسب جنس به تفکیک سن و استان در سال ۱۳۸۵ — اخذ شدہ بتاریخ: 29 اکتوبر 2023
- ↑ شرح کلام جامی ڈاکٹر شمس الدین،صفحہ 1119،مشتاق بک کارنرلاہور
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر صوبہ گیلان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |