ضیاء الحق (پاکستانی کرکٹر)
ضیاء الحق (پیدائش: 11 دسمبر 1994ء) ایک پاکستانی فاسٹ باؤلر ہے۔ وہ لیفٹ آرم فاسٹ میڈیم باؤلر ہے جو نمایاں رفتار کے ساتھ گیند کر سکتا ہے۔ انھیں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ انھوں نے فرسٹ کلاس ، لسٹ اے ، ٹوئنٹی 20، انڈر 19 ون ڈے، قائد اعظم ٹرافی اور متفرق میچز کھیلے ہیں۔ انھیں جولائی 2015ء میں سری لنکا کے دورے کے لیے پاکستان کے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ [1]اپریل 2018ء میں انھیں 2018ء کے پاکستان کپ کے لیے خیبر پختونخوا کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [2] [3] وہ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر تھے جنھوں نے 4میچوں میں 11آؤٹ کیے تھے۔ [4] مارچ 2019ء میں انھیں 2019ء کے پاکستان کپ کے لیے فیڈرل ایریاز کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [5] [6]
ذاتی معلومات | |
---|---|
پیدائش | وہاڑی، پنجاب، پاکستان | 11 دسمبر 1994
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز |
گیند بازی | بائیں ہاتھ کا فاسٹ میڈیم گیند باز |
حیثیت | گیند باز |
ملکی کرکٹ | |
عرصہ | ٹیمیں |
2010/11–2011/12 | پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز |
2018–2019 | خیبر پختونخوا |
2019 | فیڈرل ایریاز |
2019– تاحال | جنوبی پنجاب |
ماخذ: ای ایس پی این |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Injured Wahab out of Sri Lanka T20"۔ ESPNcricinfo۔ ESPN Sports Media۔ 24 July 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولائی 2015
- ↑ "Pakistan Cup one-day tournament to begin in Faisalabad next week"۔ Geo TV۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2018
- ↑ "Pakistan Cup Cricket from 25th"۔ The News International۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2018
- ↑ "Pakistan Cup, 2018, Khyber Pakhtunkhwa: Batting and bowling averages"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2018
- ↑ "Federal Areas aim to complete hat-trick of Pakistan Cup titles"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2019
- ↑ "Pakistan Cup one-day cricket from April 2"۔ The International News۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مارچ 2019