طرز زندگی کی بیماری (انگریزی: Lifestyle disease) کا اطلاق ان سبھی امراض پر ہوتا ہے جو لوگوں کے زندگی جینے کے طریقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ عام طور سے شراب، منشیات اور دھوئیں بازی کے غلط استعمال اور جسمانی سرگرمیوں کی کمی اور غیر صحت بخش غذا کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ وہ امراض جو لوگوں کے طرز زندگی کو متاثر کر سکتے ہیں، وہ قلب کی بیماری، دل کا دورہ، موٹاپا اور دوسری قسم کی ذیابیطس ہے۔[1]

وہ بیماریاں جو صنعتی دوڑ اور لوگوں کی عمر کی حدوں اضافہ کے شانہ بہ شانہ بہ کثرت رونما ہو سکتے ہیں وہ الزائمر کا مرض، آرتھرائٹس، ایتھراسکلیروسیس (Atherosclerosis)، دمہ، کینسر، جگر کی بیماری اور اسی طرح کی کئی اور بیماریاں موجود ہیں۔ مملکت متحدہ میں سانس لینے کی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے چار گنا بڑھ چکی ہے۔[2]

صحت مند طرز زندگی کے بنیادی اصول

ترمیم
  • سب سے اہم چیز بھر پور نیند ہے۔
  • روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ ورزش۔
  • روزانہ کم از کم آدھے گھنٹے کی دھوپ لینا۔
  • متوازن غذا۔[3]
  • خوش گوار مزاج اور ماحول

صحت مند طرز زندگی کا انسانی سوچ اور عمل پر اثر

ترمیم

صحت و تندرستی ہی کسی فرد کو یکسوئی مہیا کرتی ہے۔ اسے بلند مقاصد کے لیے سوچنے پر آمادہ کرتی ہے۔ ورنہ بیمار انسان اپنی بیماری کے باہر سوچ ہی نہیں پاتا۔ صحت و تندرستی قدرت کی بہترین نعمتوں میں سے ہیں۔[4]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Lifestyle disease"۔ MedicineNet۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2016 
  2. "'Lifestyle diseases' lead to higher mortality rates"۔ Mental Health Practice۔ 16 (6): 5–5۔ doi:10.7748/mhp2013.03.16.6.5.p10726 [مردہ ربط]
  3. صحت مند طرز زندگی کے بنیادی اصول
  4. "طرزِ زندگی اور صحت مند زندگی"۔ 05 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2018