طفیل بن الحارث رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شریک صحابی ہیں۔

طفیل بن حارث
معلومات شخصیت
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوۂ بدر ،  غزوہ احد ،  غزوہ خیبر ،  غزوہ خندق   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نام و نسب

ترمیم

طفیل نام ، والد کانام حارث ، نسب نامہ یہ ہے، طفیل بن حارث بن مطلب ابن عبد مناف قرشی مطلبی،ماں کا نام سحیلہ تھا، یہ ثقفی قبیلہ سے تھیں۔

اسلام و ہجرت

ترمیم

غزوہ بدر کے قبل مشرف باسلام ہوئے اور ہجرت کرکے مدینہ گئے، آنحضرت نے ان میں اور سفیان بن نسر رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں مواخاۃ کرادی۔[1]

غزوات

ترمیم

مدینہ آنے کے بعد تمام غزوات میں آنحضرت کے ہمرکاب رہے غزوہ بدر، غزوہ احد اورغزوہ خندق وغیرہ کوئی غزوۂ نہ چھوٹا۔ غزوہ بدر میں ان کے دو بھائی حصین بن الحارث اور عبیدہ بن الحارث بھی شریک تھے۔

وفات

ترمیم

عمر کے ستر مرحلے طے کرنے کے بعد 32ھ میں وفات پائی۔[2][3]

اولاد

ترمیم

اولاد میں صرف عامر بن طفیل کا پتہ چلتا ہے۔ [4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ابن سعد،جلد3،ق1:35
  2. استیعاب:1/316
  3. اصحاب بدر،صفحہ 96،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
  4. (ابن سعد،جلد3،ق1:35)