ظفر اسحاق انصاری (27 دسمبر، 1932ء) اسلامی علوم کے ایک عالم تھے۔ وہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل رہے۔ اس سے پہلے وہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر تھے۔ کتابوں اور مضامین کی ایک بڑی تعداد شائع کرنے کے علاوہ انھوں نے اسلامی علوم اور بین المذہبی مکالمے پر بین الاقوامی کانفرنسوں میں تقاریر بھی کیں۔

ظفر اسحاق انصاری
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 27 دسمبر 1932ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 24 اپریل 2016ء (84 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسلام آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی میک گل یونیورسٹی
جامعہ کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ استاد جامعہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت میک گل یونیورسٹی ،  جامعہ شکاگو   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تعلیم اور ابتدائی زندگی

ترمیم

ظفر اسحاق انصاری علمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد ظفر احمد انصاری اسلامی علوم کے ایک بہت مشہور عالم تھے جو 1970ء کے دوران پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب بھی ہوئے۔

ڈاکٹر انصاری نے 1966ء میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کینیڈا کے ایک ادارے سے حاصل کی۔[2] انھوں نے اپنی اعلی تعلیم کے لیے کینیڈا کے جانے سے پہلے جامعہ کراچی میں تعلیم حاصل کی۔ ڈاکٹر انصاری انگریزی اور اردو کے علاوہ عربی، فارسی، فرانسیسی اور جرمن زبانوں پر بھی دسترس رکھتے تھے۔

1988ء سے 2016ء تک، ڈاکٹر انصاری اسلامی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کام کرتے رہے۔

حوالہ جات

ترمیم