عائشہ عمر
عائشہ عمر (ولادت: 12 اکتوبر 1981ء) ایک پاکستانی اداکارہ اور یوٹیوبر ہیں جو زیادہ تر ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کرتی ہیں۔عائشہ عمر پاکستان کی سب سے مشہور اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ عائشہ عمر کو اسٹائل آئیکن بھی مانا جاتا ہے۔[1][2][3][4][5][6] 2019ء میں، انھیں وارثی بین الاقوامی تنظیم (Warsi International Organisation)نے تمغا فخر پاکستان سے نوازا تھا۔[7][8][9][10][11]
عائشہ عمر | |
---|---|
عائشہ عمر 2011 میں
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | لاہور، پاکستان |
اکتوبر 12, 1981
قومیت | پاکستانی |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
مادر علمی | نیشنل کالج آف آرٹس بیکن ہاؤس اسکول سسٹم لاہور گرائمر اسکول |
پیشہ | اداکارہ، ماڈل، گلوکار |
دور فعالیت | 1989-حاضر |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
عائشہ عمر نے 2012ء میں اپنا ایک البم جاری کیا جس میں نغمہ چلتے چلتے اور خاموشی شامل ہے۔ عائشہ کو اس البم کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈ کا بہترین البم ایوارڈ ملا۔[12] عائشہ نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز 2015ء کی کامیاب رومانوی فلم کراچی سے لاہور سے کیا، اس کے بعد جنگی فلم یلغار (2017ء) میں معاون کردار ادا کیا۔[13] عائشہ عمر کے مشہور ڈراموں میں بلبلے اور زندگی گلزار ہے قابلِ ذكر ہیں۔
ابتدائی زندگی
ترمیمعائشہ عمر 12 اکتوبر 1981ء کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔ عائشہ ایک سال کی تھیں جب ان کے والد کی وفات ہوئی اور ان کی والدہ نے انھیں اور ان کے بھائی کی پرورش کی۔ عائشہ عمر اپنے بچپن کو سخت اور آزاد قرار دیتی ہیں۔ [14]عائشہ نے لاہور گرائمر اسکول میں تعلیم حاصل کی اور مزید تعلیم کے لیے نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلہ لیا۔[15]
ذاتی زندگی
ترمیمدسمبر 2015ء میں، عائشہ اور ساتھی اسٹار اظفر رحمٰن کے ساتھ ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔[16] یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اداکار دونوں کراچی سے حیدرآباد جا رہے تھے۔ ایک ذرائع کے مطابق، عائشہ اور اظفر کی گاڑی کو ایک دوسری گاڑی نے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ان کی کار سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگری۔[17]
ایوارڈ اور نامزدگی
ترمیمسال | کام/تخلیق | اعزاز | نتیجہ | حوالہ |
---|---|---|---|---|
لکس اسٹائل اعزاز | ||||
2013ء | خاموشی | بہترین ویڈیو البم | فاتح | |
اے آر وائی فلم ایوارڈ | ||||
2016ء | کراچی سے لاہور | اے آر وائی فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ | نامزد | [18] |
اے آر وائی فلم ایوارڈ برائے بہترین اسٹار خواتین کی پہلی فلم | فاتح | |||
بین الاقوامی پاکستان پرسٹیج ایوارڈ | ||||
2017ء | سال کی فیمیل آئیکن | فاتح | [19] [20] |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Top 10 Highest Paid Pakistani Actresses/Models 2019 | BestStylo.com"۔ 09 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2020
- ↑ "Bulbulay Cast & Crew"۔ TV.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2016
- ↑ "Ladies Park Cast & Crew"۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2016
- ↑ "Zindagi Gulzar Hai (2012–2013) Series Cast & Crew"۔ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2016
- ↑ "Dil Apna Preet Parai Urdu 1 Drama Serial"۔ TV.com.pk۔ 25 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2016
- ↑ "Top 10 Pakistani Actresses and Female Models 2016"۔ Super Web Portal۔ 7 April 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2018
- ↑ "Ayesha Omar receives Tamgha-e-Fakhr-e-Pakistan award"۔ Daily Pakistan Global۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2019
- ↑ "After Mehwish Hayat, Ayesha Omar trolled for receiving 'Tamgha-e-Fakhr-e-Pakistan'"۔ The Express Tribune۔ 23 March 2019
- ↑ "Ayesha Omer on style"۔ Daily Times۔ n.d.۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2019
- ↑ "Pakistani films successfully attracting people towards cinemas: Ayesha – Entertainment"۔ Dunya News۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2018
- ↑ "Style Icon: Ayesha Omar – The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 13 April 2013۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2018
- ↑ "Haters will always hate, says Ayesha Omar"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ Group work۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2014
- ↑ "Yalghaar's new poster features Ayesha Umer in an intense look – Entertainment – Dunya News"۔ dunyanews.tv۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2018
- ↑ "Ayesha Omar – BOLD & BADASS | Cover Story – MAG THE WEEKLY"۔ www.magtheweekly.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2019
- ↑ "Ayesha Omar – BOLD & BADASS | Cover Story – MAG THE WEEKLY"۔ www.magtheweekly.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2019
- ↑ "Ayesha Omar, Azfar Rehman injured in car accident near Karachi – The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 18 December 2015۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2018
- ↑ "A brush with death: Ayesha Omar, Azfar Rehman recount horrific car crash – The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 28 January 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مارچ 2018
- ↑ Rozina Bhutto (18 April 2016)۔ "Who won what at the ARY Film Awards 2016"۔ HIP۔ 06 فروری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2016
- ↑ "International Pakistan Prestige Awards Nominations Revealed!"۔ Brandsynario۔ 11 September 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2017
- ↑ Iman Zia (18 September 2017)۔ "Here's Why Every Pakistani Celebrity Is in London Right Now"۔ MangoBaaz۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2017