عاصم ساہا (20 فروری 1949ء-18 جون 2024ء)، ایک بنگلہ دیشی شاعر اور ناول نگار تھے۔[1] شاعری میں ان کی خدمات کے لیے انھیں 2011ء میں بنگلہ اکیڈمی ادبی ایوارڈ ملا۔ بنگالی زبان اور ادب میں ان کی خدمات کے اعتراف میں، حکومت بنگلہ دیش نے انھیں 2019ء میں ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہری اعزاز ایکوشے پدک سے نوازا۔[2][3]

عاصم ساہا
 

معلومات شخصیت
پیدائش 20 فروری 1949ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیتورکونا ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 18 جون 2024ء (75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈھاکہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
بنگلہ اکادمی ادبی ایوارڈ
 اکوشی پادک   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

زندگی

ترمیم

ساہا 20 فروری 1949ء کو اس وقت کے مشرقی بنگال (اب بنگلہ دیش) کے ضلع نیتروکونا میں اپنے چچا کے گھر پیدا ہوئے تھے۔ [4] ان کی آبائی رہائش گاہ منیک گنج ضلع کے شیوالیہ اپزلا میں تھی۔ ان کے والد اکھل بدھ ساہا پروفیسر تھے۔ ساہا نے اپنی ثانوی تعلیم 1965ء میں اور اعلی ثانوی تعلیم 1967ء میں مداری پور گورنمنٹ ناظم الدین کالج سے مکمل کی۔ [4] 1973ء میں انھوں نے ڈھاکہ یونیورسٹی سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی۔ [4][5]

وفات

ترمیم

ساہا 18 جون 2024ء کو بنگ بندھو شیخ نجیب میڈیکل یونیورسٹی (بی ایس ایم ایم یو) میں زیر علاج رہتے ہوئے انتقال کر گئے۔[6]

اعزازات

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Poet Asim Saha passes away at 75"۔ en.somoynews.tv 
  2. "21 awarded with Ekushey Padak 2019"۔ Dhaka Tribune۔ 6 February 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2019 
  3. "PM hands over Ekushey Padak"۔ The Daily Star (بزبان انگریزی)۔ 20 February 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2019 
  4. ^ ا ب پ অসীম সাহা [Ashim Saha]۔ arts.bdnews24.com (بزبان بنگالی)۔ 13 April 2013۔ 24 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 فروری 2019 
  5. Daily Sun (2024-06-18)۔ "Ekushey Padak winning poet Ashim Saha dies"۔ daily-sun (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2024 
  6. "Renowned poet Ashim Saha dies aged 75"۔ The Business Standard (بزبان انگریزی)۔ 2024-06-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2024