عبدالغفار تبسم
عبد الغفار تبسم (انگریزی: Abdul Ghaffar Tabassum) پاکستان کے صوبہ سندھ میں پیدا ہونے والے سندھی زبان کے معروف شاعر ہیں۔ اس کی بہت کتابیں شائع ہوئی ہیں۔[1] [2]
عبدالغفار تبسم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 نومبر 1951ء (73 سال) تحصیل رتو ڈیرو ، ضلع لاڑکانہ ، سندھ ، پاکستان |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ سندھ |
تعلیمی اسناد | ایم اے بین الاقوامی تعلقات |
پیشہ | شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | سندھی |
ملازمت | پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمعبد الغفار تبسم 20 نومبر 1951 کو سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی تحصیل رتو دیرو کے گاؤں میرپور بھٹو میں قادر بخش بھٹی کے گھر میں پیدا ہوئے۔[3]
تعلیم
ترمیمتبسم نے پرائمری تعلیم نئوں ڈیرو اور گڑھی یاسین میں حاصل کی۔ سیکنڈری تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول نئوں ڈیرو سے 1966 میں مکمل کی۔ 1972 میں ڈگری کالج لاڑکانہ میں سے کامرس میں گریجویشن کی اور 1974 میں ایم اے بین الاقوامی تعلقات کی ڈگری سندھ یونیورسٹی جامشورو سے حاصل کی۔[4]
ملازمت
ترمیمتبسم 1972 میں ٹیچر مقرر ہوئے۔پھر کچھ عرصہ فیملی پلاننگ افسر رہے۔ 1973 یو بی ایل بنک میں نوکری کی۔ 1975 سے پی آئی اے میں ملازم بنے۔ 1981 میں نوکری سے نکالے گئے۔ 1981 سے 1987 تک نئوں ڈیرو میونسپل کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ 1990 سے پی آئی اے کی ملازمت دوبارہ بحال ہوئی اور یہیں سے رٹائر ہوئے۔
ادبی خدمات
ترمیمتبسم نے شاعری کا آغاز 1965 میں کیا۔ 1981 سے 1983 تک پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کراچی سینٹر کے سندھی زبان میں پروگرام 'سندھ سینگار' کے کمپیئر رہے۔ اس نے سندھی فلم 'برسات جی رات' میں ہیرو کا اور فلم 'سہنا سائیں' میں ولین کا کردار ادا کیا۔ تبسم کی شاعری منظور سخیرانی، صادق فقیر، تعمیر حسین اور دیگر نامور گلوکاروں نے گائی ہے۔ اس نے شاعری کے حوالے سے بڑی پزیرائی حاصل کی ہے۔[5]
کتب
ترمیم- گلن جہڑا گل شاعری 1976
- شفق وارا چھانورا، شاعری، 1982
- زندگی تنہنجا رنگ ہزار، 1994
- سوچوں صحرا سراب، 1995
- نینن جے آگر میں، 1996
- مٹی جا سر، 1999
- تنہا کندھی مسافر، 1999
- ابھ ہیٹھاں اجارا گیت لچھن، 2001
- موسیقی، موسم تبسم، 2003
- سج آرسی میں، 2005
- پل جھومے جھول میں، 2006
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.bbc.com/urdu/news/story/2003/10/printable/031031_udairolal_sufi_as.shtml
- ↑ http://m.dunya.com.pk/index.php/city/karachi/2019-01-11/1367967[مردہ ربط]
- ↑ http://encyclopediasindhiana.org/article.php?Dflt=%D8%AA%D8%A8%D8%B3%D9%85%20%D8%B9%D8%A8%D8%AF%D8%A7%D9%84%D8%BA%D9%81%D8%A7%D8%B1%20%DA%80%D9%BD%D9%8A
- ↑ https://www.punjnud.com/ViewPage.aspx?BookID=16784&BookPageID=383238&BookPageTitle=Abdul%20Ghaffar%20Tabassum[مردہ ربط]
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 21 جنوری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 جنوری 2020