عبد اللطیف چارلی - فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار

(ولادت: 1936ء - وفات: 19 جولائی 2011ء)

ڈائریکٹر پرویز ملک کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، سالگرہ، دوراہا اور اس کے علاوہ جمیل دہلوی کی فلم جناح اور اسلم نتھا کی نیا دور میں اداکاری کی، انھیں فلم دوراہا میں اداکاری پر ایوارڈ ملا، اس فلم میں وحید مراد کے ساتھ بطور موسیقار کردار نبھایا، پی ٹی وی کی ابتدائی اداکارہ معصومہ شاہ کے ساتھ شادی کے بعد پی ٹی وی میں بھی کام کرنے لگے فاطمہ ثریا بجیا کے ڈراما شمع، میرا نام مانگو اور تعبیر (تقسیم ہند سے متعلق، /ہدایت کار قاسم جلالی ) میں نمایاں کام کیا، 1977ء میں ان کو شمع پر نگار ایوارڈ ملا،

لطیف چارلی اداکار نور محمد چارلی کے صاحبزادے تھے، جو بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ رہے،

لطیف چارلی نے چارلی آرٹس جیسے ادارے کو چلایا اور کراچی میں وائٹل سائنز کے کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا،

حوالہ جات ترمیم

حوالہ جات