عبد اللہ
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والد عبداللہ
(عبداللہ سے رجوع مکرر)
عبد اللہ کا مطلب ہے اللہ کا بندہ۔ یہ مسلمانوں میں ایک عمومی نام بھی ہے۔ اس نام کے بہت مشہور افراد گذرے ہیں۔ آپ اپنے مطلوبہ صفحے پر یہاں سے جا سکتے ہیں۔ آپ اس فہرست میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ عبد اللہ اللہ کے دو محبوب ناموں میں سے ایک ہے۔
- سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمھارے ناموں میں سے بہتر نام اللہ تعالیٰ کے نزدیک عبد اللہ اور عبد الرحمن ہیں۔ [1]
- عبداللہ ابن عبدالمطلب: (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے والد محترم)
- عبداللہ بن زبیر: مشہور صحابی، عشرہ مبشرہ میں شامل حضرت زبیر ابن العوام کے فرزند۔
- عبداللہ السفاح: خلافت عباسیہ کا پہلا خلیفہ، ابو العباس السفاح کے نام سے مشہور ہے
- امیر عبداللہ خان نیازی المعروف اے کے نیازی: بنگلہ دیش کے قیام کے موقع پر بھارتی افواج کے سامنے ہتھیار ڈالنے والے پاکستانی لیفٹنٹ جنرل
- عبداللہ ملک: معروف ترقی پسند دانشور اور صحافی
- عبداللہ نوری: نہضت اسلامی تاجکستان کے سربراہ
- سید عبداللہ شاہ: پاکستان کے صوبہ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰٰ* ----