مرکزی مینیو کھولیں

ابو العباس السفاح

خلافت عباسی کا پہلا حکمران
خلیفۃ الاسلام خلافت عباسیہ، عراق
ابو العباس السفاح
ابو العباس السفاح

خلیفۃ الاسلام خلافت عباسیہ، عراق
دور حکومت 25 جنوری 750ء10 جون 754ء
(4 سال 4 ماہ 16 دن شمسی)
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 722  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حمیمہ  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 754 (31–32 سال) اور سنہ 756 (33–34 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
محافظہ الانبار  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجۂ وفات چیچک  ویکی ڈیٹا پر وجۂ وفات (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت  ویکی ڈیٹا پر طرزِ موت (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Black flag.svg دولت عباسیہ  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب سنی اسلام
والد محمد بن علی بن عبد اللہ  ویکی ڈیٹا پر والد (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
خاندان خلیفہ خلافت عباسیہ (بغداد)  ویکی ڈیٹا پر خاندان (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل ریطہ بنت السفاح
دیگر معلومات
پیشہ مصنف  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابوالعباس عبد اللہ۔ خلافت عباسیہ کا پہلا حکمران۔ اموی خلیفہ مروان ثانی نے ابراہیم بن محمد بن علی کو گرفتار کرا کے مروا ڈالا تو ابوالعباس ان کا جانشین بنا۔ اس نے اپنے آبائی مسکن حمیمہ (جنوبی فلسطین) کی رہائش ترک کر دی اور اہل و عیال سمیت کوفے میں آ گیا۔ ابومسلم خراسانی، ابوسلمہ اور دیگر حامیان تحریک عباسیہ کی مدد سے بالآخر عراق پر ابوالعباس کا قبضہ ہو گیا اور ربیع الاول 132ھ میں اس کی خلافت کا اعلان کر دیا گیا۔ بعد میں فرات کے کنارے امویوں اور عباسیوں میں فیصلہ کن جنگ ہوئی اور ابوالعباس کے چچا عبداللہ بن علی نے ذوالحجہ 132ھ میں بنو امیہ کا خاتمہ کرکے آخری خلیفہ مروان ثانی کا خاتمہ کرکے بنی عباس کی خلافت کی بنا ڈالی۔

ابوالعباس نے اپنی خلافت کے استحکام کی خاطر بڑی خونریزی کی۔ بنو امیہ پر تو اس کی سختیاں انتہا کو پہنچ گئیں۔ مردے بھی اس کے جوش انتقام سے محفوظ نہ رہ سکے۔ اکثر اموی خلفا کی قبریں کھدوا کر ان کی ہڈیاں پیسی گئیں۔ اس قتل و غارت گری اور سفاکی کے باعث سفاح کے لقب سے مشہور ہوا جس کے معنی (خونریز) کے ہیں۔ سفاح کی سختیاں صرف دشمنوں تک ہی محدود نہ تھیں۔ بلکہ اس کے اکثر معتمد بھی اس کے مظالم کا شکار ہوئے۔ مشہور عباسی داعی ابوسلمہ جو اس کا پہلا وزیر بھی تھا، اسی کے ایما پر موت کے گھاٹ اُتارا گیا۔

ابو العباس السفاح
پیدائش: 722ء وفات: 10 جون 754ء
مناصب سنت
ماقبل 
مروان ثانی
خلیفۃ الاسلام
25 جنوری 750ء10 جون 754ء
مابعد 
المنصور
  1. مصنف: Józef Sękowski — عنوان : Аббасиды — شائع شدہ از: Entsiklopedicheskiy Leksikon. Tom 1, 1835