عبد الرحیم صادق پوری 1252ھ کو صادق پور، پٹنہ میں پیدا ہوئے، مولانا ولایت علی عظیم آبادی اور دیگر اساتذہ سے تعلیم حاصل کی، اس کے بعد ولایت علی عظیم آبادی سے بیعت کی، شاہ اکبر داناپوری سے آپ کو گہری عقیدت تھی، حج بھی دونوں بزرگوں نے ایک ساتھ ادا کی تھی،[1] جنگ بالاکوٹ کے بعد جب پٹنہ تحریک مجاہدین کا مرکز بن گیا تھا، مجاہدین کی مدد کی، اسی سلسلہ میں 1864ء میں، جب کہ ان کی عمر 28 سال تھی، بغاوت کا مجرم قرار دے کر حبس دوام کی سزا دی گئی،جزیرۂ انڈمان میں بحالت قید 19 سال گزارنے کے بعد رہا ہوئے۔ 24/اگست 1923ء کو وفات پائی۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ریان ابوالعُلائی۔ انوار اکبری 
  2. محمد ثانی حسنی: صادقین صادق پور، سید احمد شہید اکیڈمی، رائے بریلی، 2007ء،صفحہ 148