عبد المجید دہلوی

پاکستانی خطاط

استاد عبد المجید دہلوی (پیدائش: 1925ء - وفات: 17 فروری 1994ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور خطاط تھے۔ وہ خط نستعلیق میں تخصیص رکھتے تھے۔

استاد عبد المجید دہلوی
معلومات شخصیت
پیدائش 1925ء
فیض آباد، اترپردیش، برطانوی ہندوستان
وفات فروری 17، 1994(1994-02-17)ء
کراچی، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
عملی زندگی
تلمیذ خاص محمد یوسف دہلوی   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصور   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت خطاطی
کارہائے نمایاں
  • قرآنی خطاطی کا خزانہ
صنف خط نستعلیق
اعزازات
صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی

حالات زندگی و فن

ترمیم

عبد المجید دہلوی 1925ء کوفیض آباد، اترپردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہ دہلوی طرزِ نستعلیق کے عظیم خطاط محمد یوسف دہلوی کے قابل ترین شاگرد تھے اور خود بھی استاد کے درجے پر فائز تھے۔[1][2]

عبد المجید دہلوی خط نسخ، خط ثلث، خط کوفی، خط گلزار اور خط غبار تمام خطوط پر عبور رکھتے تھے مگر ان کی پہچان ان کا مخصوص خط نستعلیق ہی تھا۔ ان کا ہر شہ پارہ نہ صرف خطاطی کا شاہکار ہوتا بلکہ مصوری کی خوبیوں کا حامل بھی ہوتا تھا۔ ان کی خطاطی کے نمونوں میں روزنامہ جنگ کی لوح، قائداعظم اور دیگر اکابرینِ تحریک پاکستان کے مزارات کی خطاطی اور کرنسی نوٹوں اور پاکستانی سکوں پر خطاطی کے علاوہ ہمدرد لیبارٹریز (وقف) پاکستان کی متعدد مصنوعات کے لیبل شامل ہیں۔ ان کی خطاطی کا ایک مختصر مجموعہ A Treasure of Quranic Calligraphy کے نام سے اشاعت پزیر ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ بھی انھوں نے فنِ خطاطی کی تاریخ اور نوادر پر ایک کتاب تحریر کی تھی مگر وہ ابھی تک تشنۂ طباعت ہے۔[1]

اعزازات

ترمیم

حکومت پاکستان نے 14 اگست، 1987ء میں استاد عبد المجید دہلوی کو ان کی فنی خدمات کے صلے میں صدارتی اعزاز تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[1]

وفات

ترمیم

عبد المجید دہلوی 17 فروری، 1994ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ص 739، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء
  2. ص 125، خطِ نستعلیق کے بہترین خطاط، محمد اصغر سیال، ششماہی امتزاج، شمارہ:1، جنوری-جون 2014ء، شعبۂ اردو جامعہ کراچی