عبرانی ویکیپیڈیا
سانچہ:خانہ معلومات ویب گاہ عبرانی ویکیپیڈیا (عبرانی: ויקיפדיה: האנציקלופדיה החופשית، تلفظ: ویقیپدیہ: ھانصیقلوپدیہ ھحوفشیت) آزاد دائرۃ المعارف ویکیپیڈیا کا عبرانی نسخہ ہے۔ جس کی شروعات 11 مئی 2001ء کو ہوئی۔[1] اجولائی 2018 تک عبرانی ویکیپیڈیا میں 227,000 سے بھی زائد مضامین موجود ہیں۔
معلومات
ترمیمٹائم لائن
ترمیم- 8 جولائی 2003ء: عبرانی ویکیپیڈیا کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
- 25 اکتوبر 2003ء: 1,000واں مضمون تحریر کیا گیا۔
- 22 جولائی 2004: عبرانی ویکیپیڈین کی پہلی ملاقات تل ابیب، اسرائیل میں منعقد ہوئی۔
- 10 ستمبر 2004ء: 10,000واں مضمون تحریر کیا گیا۔
- 20 ستمبر 2004ء: پرچم قازقستان کا عبرانی نسخہ دس لاکھواں مضمون بنا۔
- 24 دسمبر 2006ء: 50,000واں مضمون تحریر کیا گیا۔
- 10 جنوری 2010ء: 100,000واں مضمون تحریر کیا گیا۔
- 29 اگست 2013ء: 150,000واں مضمون تحریر کیا گیا۔
- 28 دسمبر 2016ء: 200,000واں مضمون تحریر کیا گیا۔
خصوصیات
ترمیمعبرانی ویکیپیڈیا نے متعدد موضوعات پر مضمن نگاری پراجیکٹ کا انعقاد کیا ہے۔ ان میں مندرجہ ذیل پروجیکٹ شامل ہیں؛
- ویکی ٹورٹ- ایک تعلیمی پروجیکٹ جس کے تحت جرائمسے متعلق حقائق پر مبنی مضامین لکھے گئے۔[2]
- فزی ویکی- ویزمین سائنسی ادارہ[3] کے تعاون سے چلایا گیا ایک پروجیکٹ جس کے تحت طبیعیات سے متعلق مضامین لکھے گئے اور پہلے سے موجود مضامین کو بہتربنایا گیا۔[4]
- امن کے پیامبر (רוחות של שלום) کے نام سے اردو ویکیپیڈیا کے ساتھ جاری ایک ہم کاری منصوبہ۔ جس کا مقصد اردو اور عبرانی برادریوں کے آپسی تعلقات کا استحکام اور دونوں کی تاریخ، تمدن، ثقافت اور دیگر متعلقہ موضوعات پر اچھے مضامین کی تیاری ہے۔ منصوبے کا آغاز 20 جون 2018ء سے ہوا اور دو ماہ جاری رہ کر 20 اگست کو اپنی انتہا کو پہنچے گا، اس دوران میں دونوں برادریوں کے صارفین ایک دوسرے کے موضوعات پر مضامین لکھیں گے۔
- دوسرے جاری منصوبے اور پراجیکٹ۔
- عبرانی ویکیپیڈیا کے دوسرے اہم منصوبوں میں یہودی کی تاریخ اور تاریخ اسرائیل جیسے موضوعات شامل ہیں۔ ان مضامن میں زیادہ تر مصنفین کے ذریعے فراہم کردہ اصلی تصوویریں اپلوڈ کی گئی ہیں۔
- سنہ 2006ء میں ایک ہزار الفاظ پروجیکٹ کے نام سے ایک پروجیکٹ[5] کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ویکیپیڈیا کے ذخیرہ کو زیادہ سے زیادہ تصاویر فراہم کر کے اسے مزید مالدار بنانا تھا۔ اس پروجیکٹ کے تحت اسرائیلی ویکیپیڈیا صارفین کی کئی جماعتیوں نے اسرائیل کے کئی علاقوں کا دورہ کیا تاکہ تصاویر لے سکیں اور مزیدافراد کو عبرانی ویکیپیڈیا برادری کا حصہ بنا سکیں۔[6]
مزید معلومات
ترمیمبرسوں کی محنت کے بعد عبرانی ویکیپیڈیا اسرائیلیوں کے لیے معلومات کا ایک اہم اور سب سے مشہور ماخذ بن گیا۔ سنہ 2012 کے قابلیتی تحقیق کے تحت مختلف درجوں کے 51 اسرائیلی اساتذہ سے ان کے ویکیپیڈیا کے استعمال کے بارے میں پوچھا گیا۔ ان میں سے بیشتر نے جواب دیا کہ وہ تعلیم اور تعلم کے لیے ویکیپیڈیا کواساسی ماخذ کے طور پر استعمال نہیں کرتے ہیں بلکہ وہ گوگل پر کسی اچھی ویب گاہ کو تلاشتے ہیں۔ عبرانی ویکیپیڈیا کی ویکیپیڈیا:معروفیت کی شرائط اور معیار نسبتا بہت سخت ہیں۔
عبرانی ویکیپیڈیا سالانہ مسابقوں کا بھی انعقاد کرتی ہے اور بعض دفعہ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن بھی اس میں تعاون کرتی ہے۔
عبرانی ویکیپیڈیا کے صارفین نے ویب گاہ کو سماجی تعلقات کا ذریعہ بھی بنا دیا ہے۔ صارفین ایک ساتھ پکنک پر جاتے ہیں۔ بسا اوقات کسی خاندانی کے فرد ایک ساتھ بیٹھ کر ترامیم کرتے ہیں۔ فی الحال 76 فیصد صارفین مرد ہیں اور 23 فیصد خواتین۔
2010 کنیست میٹنگ
ترمیم100،000 مضامین کے سنگ میل کو عبور کرنے کے موقع پر کنیست(اسرائیلی پارلیمان) کی سائنس و ٹکنالوجی کمیٹی نے ویکیپیڈیا صارفین اور شراکت داروں کو2 فروری 2010 کو صبح کی ملاقات کے لیے مدعو کیا۔ اس کا مقصد ویکیپیڈیا اور دوسرے آزاد مصدر مآخذ پر بحث کی جائے۔ کچھ ویکیپیڈیا صارفین نے عبرانی آ زاد آن لائن ویکیپیڈیا کی ترتیب میں حکومت کے عدم تعاون کا شکوہ کیا تو وہیں کچھ نے بیرونی ویکیپیڈیا صارفین کے حوالے سے اسرائیلی دفاعی افواج(جو جنگ غزہ اور 2006 فلسطینی جنگ اور فلسطینییوں سے متعلق تصاویر کا واحد ذریعہ ہے) کی شکایت کی کہ وہ انٹرنیٹ پران تصاویر کو شائع نہیں کرتی ہے۔[7]
دوسری زبانوں کے ویکیپیڈیا سے موازنہ
ترمیمجولائی 2006 میں عبرانی ویکیپیڈیا فی مضمون سب سے زیادہ بائٹ کا حامل تھا۔ ساتھ ہی 20،000 مضامین کے ساتھ تمام ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں ب سے زیادہ مضامین تھے۔[8] جہاں انگریزی ویکیپیڈیا میں کسی بھی صفحہ کو حذف کرنے کے لیے عمومی اتفاق رائے ہی کافی ہے (کیونکہ کسی بھی مضمون کو حذف کرنے کے لیے ووٹنگ نہیں ہوتی ہے) وہیں عبرانی ویکیپیڈیا نے 55 فیصد اکثریت کی پالیسی اپنائی ہے۔ کم سے کم ووٹ کی کوئی حد نہیں ہے۔[9] ان ووٹنگ میں صرف وہ مسجل صارفین حصہ لے سکتے ہیں جو جو کم از کم ایک ماہ سینئر ہوں اور گزشہ 90 دنوں میں مضمون، تصویر، سانچہ یا نام ٹیمپلیٹ میں 100 ترامیم مکمل کی ہوں۔
سخت معیار شمولیت
ترمیمانگریزی ویکیپیڈیا کے مقابلے میں عبرانی ویکیپیڈیا متون کے شمولیت کے سلسلے میں زیادہ تنگ نظر ہے ۔[10] ایک اچھا ویکیپیڈیا بنانے کے لیے تمام تر بنیادی ہدایات کی مکمل تعمیل کی جاتی ہے۔[11][12]
اصولوں اور ہدایات کے صفحہ[13] سے کچھ مثالیں درج ذیل ہیں:
- فحش فلموں سے متعلق مضامین حذف کردئے جائیں گے الا یہ کہ وہ ایک تہذیبی علامت بن گئے ہوں۔[14]
- فحش فلم اسٹاروں پر مضامین حذف کردئے جائیں گے الا یہ کہ ان کی زندگی کا کوئی قابل ذکر پہلو ہو۔
- کسی کتاب پر مضمون کے لیے مندرجہ ذیل شرائط ضروری ہیں: کسی معلوم پبلشر نے شائع کیا ہو، 10,000 نسخے فروخت ہو چکے ہوں، کوئی انعام حاصل کیا ہو یا کوئی اچھی خبر موصول ہوئی ہو۔[15]
- ایک قابل ذکر مصنف کم از کم دو کتابیں لکھ چکا ہو۔[16]
- طلبہ کی فلموں پر لکھا ہوا مضمون حذف کر دیا جائے گا الا یہ کہ اس نے کوئی انعام جیتا ہو یا کسی بڑے سنیما ہال میں اس کی نمائش ہوئی ہو۔[17]
فہرست والے مضامین عبرانی ویکیپیڈیا پر قابل قبول نہیں ہیں۔ خاص طوو پر ٹی وی سلسلہ کے ایپیسوڈ کی فہرست مقبول نہیں ہے، یہاں تک کہ اسی مضمون کے حصہ کو طور پر بھی نہیں۔
دوسرے مخلف فیہ مضامین میں چھوٹے اسکولوں اور دیگر چھوٹے تعلیمی اداروں پرلکھے ہوئے مضامین ہیں۔[18]
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Wikipedia-l new language wikis"
- ↑ he:ויקיפדיה:פרויקט WIKITORT
- ↑ he:ויקיפדיה:מיזמי ויקיפדיה/פיזיוויקי
- ↑ he:ויקיפדיה:עבודות ויקידמיות
- ↑ meta:Elef Millim project
- ↑ he:ויקיפדיה:בוט/בוט החלפות
- ↑ Rebecca Anna Stoil (2010-02-02)۔ "Is Wikipedia good for the Jews?"۔ دی جروشلم پوسٹ۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ Wikimedia Statistics Tool
- ↑ Hebrew Wikipedia deletion policy page
- ↑ he:ויקיפדיה:מה ויקיפדיה איננה
- ↑ he:ויקיפדיה:עקרונות וקווים מנחים
- ↑ he:ויקיפדיה:מדריך לכתיבת ערכים
- ↑ he:ויקיפדיה:עקרונות וקווים מנחים
- ↑ he:ויקיפדיה:עקרונות וקווים מנחים ליצירת ערכים/פורנוגרפיה
- ↑ he:ויקיפדיה:עקרונות וקווים מנחים ליצירת ערכים/ספרים
- ↑ he:ויקיפדיה:עקרונות וקווים מנחים ליצירת ערכי אישים
- ↑ he:ויקיפדיה:עקרונות וקווים מנחים ליצירת ערכים/סרטי סטודנטים
- ↑ he:ויקיפדיה:גבולות/מוסדות