عتلیاہ (عبرانی: עֲתַלְיָה؛ یہوواہ سر بلند ہے۔) وہ واحد عورت تھی جس نے یہودا پر حکومت کی۔ اُس کا ذکر دوم سلاطین 8:18، 25-27 اور 20-11:1 میں آیا ہے۔ زیادہ تفصیل کے ساتھ ان افسوسناک واقعات کا بیان دوم تواریخ 22:1 تا 24:7 میں ہے۔ یہ ایک شریر خاتون تھی جو مملکت اسرائیل (سامریہ) کے بادشاہ اخی اب اور بعل کی پجارن ایزبل کی بیٹی تھی جبکہ دوم سلاطین 8:26 اور دوم تواریخ 22:2 میں اُسے عمری کی بیٹی کہا گیا ہے لیکن مُراد عمری کی پوتی ہے۔ یہ یہودا کے شاہ یہورام کی بیوی تھی۔ جب اُس کے بیٹے اخزیاہ کو یاہو قتل کیا تو وہ چھ برس تک یہودا پر حکمران رہی۔ اُس نے اخزیاہ کے بیٹوں یعنی یہودا کے گھرانے کی ساری شاہی نسل کو نابود کیا۔ لیکن اخزیاہ کی بہن یہوسبعت نے اپنے بھائی کے ایک بیٹے یوآس کو اُس کی دایہ سمیت چھپائے رکھا۔ پھر یہویدع کاہن نے اُس کو ہیکل میں بادشاہ مسح کیا۔ تخت نشینی کا جشن و شور سن کا عتلیاہ ہیکل میں داخل ہوئی اور اس کے پیچھے دروازے بند کر دیے گئے۔ پھر عتلیاہ کو ہیکل سے باہر جانے کی اجازت ملی تاکہ اُس کے خون سے ہیکل ناپاک نہ ہو جائے۔ لیکن جیسے ہی وہ ہیکل سے نکلی اُسے قتل کر دیا گیا۔ پھر بعل کے مندر کو تباہ و بربار کرکے بعل کے پجاری متن کو قتل کر دیا گیا۔[1]

عتلیاہ
عتلیاہ
ملکہ یہودا
841 – 835 ق۔م
پیشرواخزیاہ
جانشینیوآس
شوہریہورام، بادشاہ یہودا
نسلاخزیاہ، بادشاہ یہودا
خاندانعمری خاندان
والداخی اب، بادشاہ اِسرائیل
والدہایزبل (متنازع)
وفات836 ق۔م
یروشلم، مملکت یہودا
مذہببعلیت

حوالہ جات

ترمیم
  1. "عتلیاہ"۔ دائرۃ المعارف بریطانیکا۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2017 
عتلیاہ
شاہی القاب
ماقبل  ملکہ یہودا
842 ق۔م – 836 ق۔م
مابعد