عرفان اللہ خان نیازی، ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو جولائی 2022 سے جنوری 2023 تک پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔ انھوں نے 17 جولائی 2022 کو سعید اکبر خان کی خالی کردہ نشست پر ضمنی انتخاب جیتا اور 21 جولائی 2022 کو پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف لیا۔ وہ ستمبر 2022 سے جنوری 2023 تک پارلیمانی سیکرٹری برائے آبپاشی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ [2]

عرفان اللہ خان نیازی
معلومات شخصیت
پیدائش 8 نومبر 1963ء (61 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان تحریک انصاف [1]  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سنہ
18 جولا‎ئی 2022 
پارلیمانی مدت 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب  
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی اور ذاتی زندگی ترمیم

عرفان اللہ خان نیازی 8 نومبر 1963 کو میانوالی میں پیدا ہوئے اور انھوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجویشن کیا۔ ان کے بھائی انعام اللہ خان نیازی 1993 سے 1996 اور 2014 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی اور 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی رہے۔ ایک اور بھائی، نجیب اللہ خان نیازی ، 1997 سے 1999 اور 2013 سے 2014 تک پنجاب اسمبلی کے رکن رہے۔ [2]

سیاسی کیریئر ترمیم

عرفان اللہ خان نیازی 2018 کے پنجاب کے صوبائی الیکشن میں PP-90 Bhakkar-II سے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا، لیکن وہ ناکام رہے۔ انھوں نے 45,026 ووٹ حاصل کیے اور انھیں آزاد امیدوار سعید اکبر خان نے شکست دی۔ [3] وہ جولائی 2022 کے پنجاب کے صوبائی ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے طور پر PP-90 بھکر-II سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 78,986 ووٹ حاصل کیے اورمسلم لیگ ن کے امیدوار سعید اکبر خان کو شکست دی۔ [4] [5]

حوالہ جات ترمیم

  1. https://www.bolnews.com/election/punjab-by-elections-2022/pp-90-bhakkar-by-election-result-2022/
  2. ^ ا ب "Punjab Assembly | Members - Members' Directory" 
  3. "PP-90 Bhakkar Election 2018 Full Result Candidates Vote"۔ www.electionpakistani.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولا‎ئی 2023 
  4. Mansoor Malik (2022-07-18)۔ "PTI stuns PML-N with thumping win"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2022 
  5. "Punjab by-elections: PTI wins 14 seats, leads in 2 others"۔ Brecorder (بزبان انگریزی)۔ 2022-07-17۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جولا‎ئی 2022