آتھیا شیٹی[ح 1] (پیدائش 5 نومبر 1992)[5] ایک بھارتی فلم اداکار ہے جس نے بالی وڈ میں اپنی پہچان بنائی۔ اس نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات رومانٹک ایکشن فلم ہیرو  سے کی جس کے لیے اس نے دادا صاحب پھالکے ایکسیلینس ایوارڈ  جیتا اور بیسٹ فیمیل ڈیبیو کے لیے فلم فیئر انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔[6]

آتھیا شیٹی

معلومات شخصیت
پیدائش (1992-11-05) 5 نومبر 1992 (عمر 31 برس)
ممبئی، مہاراشٹر، بھارت
قومیت بھارتی
والدین سنیل شیٹی (باپ)
مانا شیٹی (ماں)
والد سنیل شیٹی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
عملی زندگی
تعليم کیتھڈرل اینڈ جان کینون اسکول
امریکن اسکول آف بومبے
مادر علمی نیو یارک فلم اکیڈمی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی اور کیریئر

ترمیم

عطیہ کا جنم 5 نومبر 1992ء کو ممبئی میں اداکار سنیل شیٹی اور ڈائریکٹر مانا شیٹی کے گھر ہوا۔[7] اس کا باپ تلووا ہے[8] اور اس کی ماں نیم مسلم اور نیم پنجابی کپور ہے۔[9]

عطیہ نے مشہور کیتھڈرل اینڈ جان کینون اسکول میں پڑھائی کی اور بعد میں امریکن اسکول آف بومبے میں داخلہ لیا۔[10] وہاں ہی، اس نے شردھا کپور اور ٹائیگر شروف کے ساتھ اسکول کے ڈراموں میں حصہ لیا۔[11] 18 سال کی عمر میں، وہ فلم اکادمی میں داخلہ لینے کے لیے اکیلی نیویارک شہر میں بس گئی کیونکہ وہ فلموں میں کام کرنا چاہتی تھی۔

فلموگرافی

ترمیم
سال فلم کردار نوٹ
2015 ہیرو رادھا ماتھر مرکزی کردار
2017 مبارکاں بنکل سندھو دوسرا اہم کردار
2018 نواب زادے خصوصی ظہور ایک گانے ’’تیرے نال نچنا‘‘ میں
2019 موتی چور چکنا چور اینی

حواشی

ترمیم
  1. آتھیا دراصل عربی نام عطیہ[1] سے ماخوذ ہے، جس کے معنی ہیں عطیہ کرنا، ڈونیٹ کرنا،[2] اور ہندی و انگریزی زبان سے ترجمہ ہونے کی وجہ سے تلفظ آتھیا ہو گیا ہے۔ سنیل شیٹی کی بیوی مانا قادری مسلمان ہیں اور انھوں نے اپنی بیٹی کا نام عطیہ رکھا تھا، 1990ء کی دہائی کے اردو اخبارات و رسائل میں نام عطیہ ہی شائع ہوا تھا۔ ابھی بھی کئی اخبارات[3] خصوصاً بی بی سی[4] انگریزی اور ہندی تلفظ کی بجائے اصل عربی لفظ استعمال کرتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Atiya is Arabian Indian origin Name" 
  2. "athiya meaning" 
  3. "عطیہ شیٹی" 
  4. "سنیل شیٹی کے بیٹی عطیہ شیٹی" 
  5. Upala (8 نومبر 2010) KBR۔ "Sunil Shetty had a swell Diwali"۔ Mid-Day۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2015 
  6. "Sooraj Pancholi, Athiya Shetty bag best debut at Dada Saheb Phalke awards"۔ mid-day۔ 29 اپریل 2016۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2016 
  7. "Acting with dad will be weird: Athiya Shetty"۔ indianexpress.com۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2015 
  8. "Tuluvas hardworking: Sunil Shetty"۔ deccanherald.com۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جولائی 2016 
  9. Priya (7 مئی 2014) Gupta۔ "Mumbai girls were safe when Balasaheb was alive: Suniel Shetty"۔ Times of India۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2015 
  10. "Athiya Shetty: Lesser known facts"۔ The Times of India۔ 05 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 جولائی 2016 
  11. "Athiya Shetty: My grandfather is larger than life for me as he has never discriminated between a boy and a girl"۔ timesofindia.com۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اکتوبر 2015 

بیرونی روابط

ترمیم

لوا خطا ماڈیول:Authority_control میں 306 سطر پر: attempt to call field '_showMessage' (a nil value)۔