عظیم عباسی
اردو کے مزاح گو شاعر
پروفیسر عظیم عباسی (پیدائش: یکم مئی، 1906ء - وفات: 3 ستمبر، 1993ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز مزاح گو شاعر تھے۔
عظیم عباسی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 مئی 1906ء جبل پور ، برطانوی ہند |
وفات | 3 ستمبر 1993ء (87 سال) حیدرآباد ، پاکستان |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، معلم |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
شعبۂ عمل | غزل ، نظم ، مزاح |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمعظیم عباسی یکم مئی، 1906ء میں جبل پور، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے[1][2]۔ ان کا اصل عظیم الکریم عباسی تھا۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئے، حیدرآباد میں سکونت اختیار کی اور تدریس کے پیشے سے وابستہ ہوئے۔ ان کا شمار اردو کے معروف مزاح نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کا مجموعہ کلام 1959ء میں زخمِ خنداں کے نام سے اشاعت پزیر ہوا تھا۔[2]
تصانیف
ترمیم- زخمِ خنداں
نمونۂ کلام
ترمیمشعر
ہوگئیں یوں تو سب بلائیں تمام | اِک شریک حیات باقی ہے |
وفات
ترمیمعظیم عباسی 3 ستمبر، 1993ء کو حیدرآباد، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب عظیم عباسی، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
- ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ص 729، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء