عقبہ بن وہب غزوہ بدر میں شامل ہونے والے اور مہاجر اور انصار ہونے کا شرف رکھنے والے صحابی ہیں۔

عقبہ بن وہب
معلومات شخصیت

نام ونسب

ترمیم

عقبہ نام تھا، قبیلۂ غطفان سے تھے اوربنو سالم کے حلیف تھے، نسب نامہ یہ ہے :عقبہ بن وہب بن کلدہ بن الجعدہ بن ہلال بن الحارث بن عمرو بن عدی بن حشم بن عوف بن یہثہ بن عبد اللہ بن غطفان بن سعد بن قیس بن عیلان ہے۔ یہ شجاع بن وہب کے بھائی ہیں جو غزوہ بدر میں شامل تھے۔

اسلام

ترمیم

عقبہ اولیٰ میں اسلام سے مشرف ہوئے،عقبۂ ثانیہ کی بیعت میں بھی شرکت کی،بعض کا خیال ہے کہ یہ انصار میں سب سے پہلے مسلمان ہیں،اسلام لاکر مکہ میں مقیم ہوئے اور مہاجرین کے ہمراہ ہجرت نبوی سے قبل مدینہ آئے اس بنا پر یہ مہاجر بھی ہیں اورانصار بھی۔

غزوات

ترمیم

بدر،احد اور تمام غزوات میں شریک ہوئے، غزوۂ احد میں جب آنحضرتﷺ کے سر میں خود کی چند کڑیاں گھس گئیں، تو عام روایت یہ ہے کہ ابو عبیدہ نے اپنے دانت سے کھینچیں ؛لیکن بعض کا خیال ہے کہ اس میں عقبہ بن وہب بھی ان کے مددگار تھے۔[1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد 4صفحہ 108 مؤلف: حافظ ابن حجر عسقلانی ،ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور
  2. اصحاب بدر،صفحہ 116،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور