علاقہ تناول

یہ علاقہ تنولی قوم کی یہاں آبادکاری کے سبب علاقہ تناول یا علاقہ تنول مشہور ہوا۔ تنولی قوم کی یہاں آمد سے قبل یہ علاقہ مختلف پرگنوں میں تقسیم تھا جن کے نام کولائ ، بٙدنٙک ، کٙچّھِی ، شِنگڑی ، شیروان ، ببڑہاں ، گھڑیاں ، پھُلڑہ ، کھن ، دربند ، انب یا اٙمب اور بیٹ گلی ان تمام علاقوں کے پرگنوں (موضعات) کو ملا کر جو علاقہ تنولی قوم نے ڈوماکافر کے خلاف جہاد کر کے حاصل کیے اور ان علاقوں کو اپنی قوم کی وراثت و ملکیت بنایا یہ تمام علاقے تنولی قوم کے سابقہ مسکن درہ تنال جو کابل اور غزنی کے مابین ہے اس کے نام پر تناول مشہور ہوا۔

علاقہ تناول کا محل وقوع

ترمیم

علاقہ تناول پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔ اور تین اضلاع ہری پور ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے سنگم پر واقعہ ہے اور انہی تینوں اضلاع میں تقسیم ہے۔ مختصر یہ کہ یہ علاقہ ہزارہ ڈویژن کے غربی وسط میں پھیلا ہوا ہے۔ یہ علاقہ دو حصوں میں تقسیم ہے ایک اپر تناول(سابقہ ریاست امب اور ریاست پھلڑہ) اور دوسرا لوئر تناول۔

علاقہ تناول میں آباد قبائل

ترمیم

علاقہ تناول میں سب اہم مرکزی اور بڑا قبیلہ تنولی ہے جن کا پٹھان قوم کے متوزی قبائل سے تعلق پایا جاتا ہے۔ علاقہ تناول میں درج ذیل اقوام و قبائل آباد ہیں

قوم تنولی (پٹھان) ، قوم سلیمان خیل (پٹھان) ، قوم لودھی (پٹھان) ، قوم اعوان شدوال ، قوم سید سادات ، قوم گجر ، قوم ڈھونڈ عباسی (اندوال کلنجر والے) ، گکھڑ (ملیار) اور مختلف کسب دار برادریاں۔