علی آکاش

سندھی زبان کے شاعر اور نقاد

علی آکاش (انگریزی: Ali Akash) پاکستان سے تعلق رکھنے والے سندھی زبان کے معروف شاعر اور ادبی نقاد ہیں۔ آپ کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ وہ عصرِ حاضر کے جدید شعرا میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔

علی آکاش
(سندھی میں: علي آڪاش ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائش 15 اپریل 1975ء (49 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ضلع لاڑکانہ ،  سندھ ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ شاہ عبد اللطیف
جامعہ سندھ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر ،  ادبی نقاد   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سندھی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل غزل ،  نظم ،  ادبی تنقید ،  مضمون   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

حالات زندگی ترمیم

علی آکاش کا اصل نام صاحب خان ہے مگر رکارڈ میں اس کا نام معشوق علی گوپانگ ہے۔ علی آکاش 15 اپريل 1975ء کو ضلع لاڑکانہ موجودہ ضلع قمبر-شہدادکوٹ کے شہر قمبر کے محلہ گوپانگ میں استاد جان محمد کے گھر میں پیدا ہوئے۔انھیں بچپن میں کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا اور کرکٹ کے کھیل میں اپنے علاقے میں اس نے لوہا منوایا۔[1][2][3][4][5][6]

تعلیم ترمیم

علی آکاش نے ابتدائی تعلیم سے لے کر کالج تک تعلیم اپنے آبائی گاؤں قمبر میں حاصل کی۔کچھ عرصے کے لیے کراچی میں بھی تعلیم حاصل کی لیکن کچھ وجوہات کے وجہ سے کراچی میں تعلیم کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکے۔ انھوں نے سندھ یونیورسٹی سے 1998ء میں ایم اے (اردو ادب) اور جامعہ شاہ عبد اللطیف خیرپور سے 2007ء میں ایم اے (سوشیالوجی) کی سندیں حاصل کیں۔[4]

ادبی خدمات ترمیم

علی آکاش نے شاعری کی ابتدا اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران کی۔ بعد میں گہرائی سے مطالعہ اور مشاہدہ کیا اور شعر میں تخلیقی زبان استعمال کر کے شعر لکھنا شروع کیا۔اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے تنقیدی مضامین بھی لکھنا شروع کیے۔ ان کے مضامین اور شاعری سندھ کے معیاری ادبی جرائد اور اخبارات میں شائع ہوتے ہیں۔ سخت محنت و مشقت کے بعد انھوں نے خود کو عصرِ حاضر کے جدید شاعر اور ادبی نقاد کی حیثیت سے منوایا ہے۔[4] علی آکاش کی کتاب درویش جی تنہائی سندھی شاعری کی بہترین کتب میں شمار کی جا سکتی ہے۔ جدید سندھی شاعری میں علی آکاش کا نام نمایاں ہے۔ اس کے مضامین کی کتاب نئی کویتا جو بحٹ بھی بہترین کتاب ہے مگر درویش جی تنہائی ایک اہم کتاب ہے۔ اس کتاب کے بئک ٹائیٹل پر اس غزل ہے جو کتاب میں شامل شاعری کے علاوہ مکمل کتاب کی تشریح ہے۔ اس کتاب میں علی آکاش کی شاعری میں گائوں کی عام زندگی اور فطرت کی عکس نگاری کی بڑی خوبی ہے۔ فنی حوالے سے بھی اس کے شعر میں بڑی پختگی ہے۔ اس کی اس کتاب درویش جی تنہائی میں شامل شاعری اسے اپنے ہمعصر شعرا میں منفرد حیثیت فراہم کرتی ہے۔ [7]

کتب ترمیم

  • کاک کنارے شام (غزل، سرمد اکیڈمی قمبر، جنوری 1998ء)[8]
  • ہینئڑو اوٹھے وگ جیاں (شاعری، کنول پبلیکیشن قمبر، 2017ء)
  • شاعری جے بچاءُ میں (تنقید،سندھیا پبلیکیشن شکارپور، 2017ء)
  • پکا رچھ کنبھار جا (شاعری، کنول پبلیکیشن قمبر، جنوری 2018ء)
  • نئی کوتا جو بحث اور دوسرے مضامین (تنقید،کنول پبلیکیشن قمبر، 2018ء)
  • درویش جی تنہائی، شاعری، روشنی پبلیکیشن حیدرآباد، 2019
  • گلابی اگتے ویندڑ راہ، شاعری، انسٹی ٹیوٹ آف سندھالوجی، جامشورو، 2019ء.[9]
  • ایکویہوں صبح، شاعری، کنول پبلیکیشن قمبر، 2021ء

حوالہ جات ترمیم

  1. "Sindhi Adabi Board Online Library (Stories)"۔ www.sindhiadabiboard.org 
  2. "مرد هجي يا عورت هر انسان عشق واري دنيا مان گذري ٿو. علي آڪاش – وائيس آف سنڌ لنڊن" [مردہ ربط]
  3. "شاعري جي بچاءُ ۾ : سومرو شبير | سنڌيا آن لائين"۔ 30 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2019 
  4. ^ ا ب پ "Sanjha Profile" 
  5. "Sindh Express News Story"۔ sindhexpress.com.pk 
  6. "Reception for the delegates of SLF @ SMIU TV"۔ smiu.tv۔ 30 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2019 
  7. "آرکائیو کاپی"۔ 28 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 دسمبر 2019 
  8. "سنڌي شاعري کي جديد رخ ڏيندڙ شاعر علي آڪاش| Pechro News Sindhi | پيچرو نيوز سنڌي"۔ www.pechro.com۔ 28 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اکتوبر 2019 
  9. https://azizkingrani.wordpress.com/2020/03/18/%da%af%d9%84%d8%a7%d8%a8%d9%8a-%d8%a7%da%b3%d8%aa%d9%8a-%d9%88%d9%8a%d9%86%d8%af%da%99-%d8%b1%d8%a7%da%be/