علی بابا خان
علی بابا خان (انگریزی: Ali Baba Khan), ایک پاکستانی پشتو موسیقار ہیں۔ وہ 5 مارچ 1993ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ علی بابا پشتو موسیقی کی صنعت میں پہلے صوفی گلوکار ہیں.
علی بابا خان | |
---|---|
(پشتو میں: على بابا خان) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Ali Ul Habib) |
پیدائش | 5 مارچ 1993ء (31 سال) پشاور |
رہائش | پشاور |
شہریت | پاکستان |
رکن | على بابا خان ريکارڈز |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی |
پیشہ | گلو کار ، نغمہ ساز ، برقی مہندس |
مادری زبان | پشتو |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، اردو ، پشتو |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمعلی بابا خان نے ابتدائی تعلیم اپنے ہی شہر پشاور سے حاصل کی اور ٹیلی کمیونیکیشن میں بی ایس سی کی ڈگری سٹی یونیورسٹی پشاور سے حاصل کیا۔
کیریئر
ترمیمعلی بابا خان پشتو زبان کے واحد صوفی گلوکار ہیں۔ انھوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سال 2013ء میں پشتو زبان میں اپنا پہلا صوفیانہ کلام گانے سے کیا۔ انھوں نے افغانستان میں بین الاقوامی صوفی کنسرٹ میں بھی حصہ لیا۔ انھوں نے اپنے پہلے گانے کو عقیدتاً پشتو کے عظیم صوفی شاعر عبدالرحمان بابا کے نام مانون کیا۔ علی بابا خان کو ایک یہ بھی سعادت حاصل ہے اور یہ پشتو کے موسیقی کی تاریخ کے لیے بھی باعث فخر و افتخار کی بات ہے کہ ایک طالب علم ہونے کے ناطے اور پشتو کے ساتھ محبت کے لیے انھوں نے اپنے پہلے گاناپیش کرنے لیے ضروری رقم کا ناتظام کرنے کے لیے انھوں نے اپنی بندوق فروخت کر دی۔
علی بابا خان کے مشہور گانے
ترمیمسال | گانا | حوالہ | مصنف |
---|---|---|---|
2017 | ملنگ عبد الرحمان | ویڈیو لنک | لائق زادہ لائق |
2018 | روح د باچا خان یمہ | ویڈیو لنک | |
2018 | دوزخی | ویڈیو لنک | بخت زادہ دانش |
2018 | جنت حورہ | ویڈیو لنک | بخت زادہ دانش |
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر علی بابا خان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |