علی رضا عابدی

پاکستانی سیاست دان

سیدعلی رضا عابدی (پیدائش 6 جولائی [1]1972، وفات 25 دسمبر2018ء) پاکستانی سیاست دان تھے جو جون 2013ء تا مئی 2018ء تک قومی اسمبلی پاکستان کے رکن رہے۔ ان کے والد کا نام سید اخلاق حسین عابدی ہے۔[2]

علی رضا عابدی
مناصب
رکن چودہویں قومی اسمبلی پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مدت
1 جون 2013  – 31 مئی 2018 
حلقہ انتخاب حلقہ این اے۔251  
پارلیمانی مدت چودہویں قومی اسمبلی  
معلومات شخصیت
پیدائش 6 جولا‎ئی 1972ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 25 دسمبر 2018ء (46 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات قتل   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت متحدہ قومی موومنٹ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی حالات

انھوں نے بنیادی تعلیم سینٹ پیٹرک اسکول سے حاصل کی، بی کام ڈیفینس کالج اور اور بوسٹن سے بزنس کی تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے ایم کیو ایم کے لیے ریسرچ اینڈ ایڈوائیزری کونسل کی بنیاد رکھی اور وہ ایم کیو ایم کے سوشل میڈیا سیل کے بھی سرگرم کارکن رہے

پاکستان عام انتخابات، 2013ء

علی رضا عابدی پاکستان کے عام انتخابات، 2013ء میں (ایم کیو ایم) کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔251 سے بطور رکن منتخب ہوئے۔[3][4][5] انھوں نے 81،603 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ اظہر خان کو شکست دی۔[6]

وفات

25 دسمبر 2018ء کو کراچی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خیابانِ غازی کے قریب ان کے گھر کے باہر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی،[7] جس کے نتیجے میں انھیں کئی گولیاں لگیں اور انھیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال پی این ایس شفا لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔[8]

حوالہ جات

  1. "Detail Information"۔ 19 اپریل 2014۔ مؤرشف من الأصل في 19 اپریل 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولائی 2017 
  2. "After biryani, Ali Raza Abidi tries his hand at politics – The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 22 اپریل 2013۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2017 
  3. "MQM decides to sit in opposition in national, provincial assemblies"۔ Express Tribune۔ 29 مئی 2013۔ 11 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جنوری 2015 
  4. "After biryani, Ali Raza Abidi tries his hand at politics – The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 22 اپریل 2013۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2017 
  5. "MQM-Pakistan expels Ali Raza Abidi from party – The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 4 دسمبر 2016۔ 7 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مارچ 2017 
  6. "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 1 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اپریل 2018 
  7. "Former MQM-P MNA Ali Raza Abidi gunned down in Karachi"۔ The Express Tribune۔ 25 دسمبر 2018۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2018 
  8. Dawn com Akhter (25 دسمبر 2018)۔ "Former MQM leader Ali Raza Abidi shot dead in Karachi's DHA"۔ DAWN.COM۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2018  النص "Imtiaz Ali" تم تجاهله (معاونت); النص "Mairaj" تم تجاهله (معاونت);