عمران اشرف
عمران اشرف (پیدائش: 11 ستمبر 1989ء) پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اور ڈراما اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ ہم ٹی وی کے سپر ہٹ ڈراما سیریل رانجھا رانجھا کردی میں ان کے کردار بھولا نے انھیں شہرت کی بلدیوں پر پہنچا دیا۔ وہ بہترین معاون اداکار کی کیٹگری میں اب تک تین ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔
عمران اشرف | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 ستمبر 1989ء (35 سال) پشاور ، خیبر پختونخوا ، پاکستان |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
تعلیمی اسناد | بی اے |
پیشہ | ٹیلی ویژن اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
کارہائے نمایاں | رانجھا رانجھا کردی ، کتنی گرہیں باقی ہیں ، دل لگی ، گل رعنا |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
ان کا کیریئر مختلف اور ہٹ کر کردار ادا کرنے سے بنا۔ چاہے وہ ’الف، اللہ اور انسان‘ میں ایک خواجہ سرا کا رول ہو یا اب ’رانجھا رانجھا کر دی‘ میں بھولے کا انوکھا کردار جس نے ناظرین کا دل جیت لیا۔
حالات زندگی
ترمیمعمران اشرف 11 ستمبر 1982ء کو صوبہ خیبر پختونخوا کے تاریخی شہر پشاور میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 2011ء میں کیا۔ انھوں نے 2018ء میں کرن اشفاق سے شادی کی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ نورِ نظر، باندی، وفا کیسی کہاں کا عشق، آبرو، شہرِ اجنبی، میرے مہرباں، چنگاری، دل لگی، الف اللہ اور انسان، دل موم کا دیا، تعبیر، میں ماں نہیں بننا چاہتی، میرے مہربان، آبرو، صدقے تمھارے، گل رعنا، دولہا مل گیا، محبت مشکل ہے، شہرناز، عشق نچایا، فالتو لڑکی، جھوٹ، بد گمان، کتنی گرہیں باقی ہيں، آبگینہ، خدا میرا بھی ہے، وہ، دلِ جانم، لشکارہ، سسکیاں، دل کا کیا ہوا، میری ماں، جال، انکار اور رانجھا رانجھا کر دی سمیت کئی سیریلز میں وہ اپنی عمدہ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ عمران اشرف کو ایوارڈز شوز کی مختلف کیٹگریز کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ ڈراما دل لگی اور گل رعنا کے لیے بہترین سپورٹنگ رول کے ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ ڈراما سیریل رانجھا رانجھا کر دی میں ان کے کردار بھولا نے انھیں شہرت کی بلندیوں تک لے گیا۔ آج کل جیو انٹرٹینمینٹ سے شروع ہونے والے سیریل کہیں دیپ جلے میں مرکزی کرادار ادا کر رہے ہیں۔[1] انھوں نے ہم ٹی وی کے ایک سیریل تعبیر کے لیے اسکرپٹ بھی تحریر کیا ہے جو آج کل آن ائیر ہے۔[2]
فلمیں
ترمیمسال | عنوان | کردار | نوٹس |
---|---|---|---|
2022 | دم مستم | باؤ | ڈیبیو فلم[3] |
انعامات و نامزدگیاں
ترمیمایوارڈ | کیٹگری | ڈراما | نتیجہ |
---|---|---|---|
ویوورز چوائس ایوارڈ 2016ء | بہترین اداکار سپورٹنگ رول | دل لگی | جیتا |
پاکستان انٹرنیشنل پرسٹیج ایوارڈز 2017ء | بہترین اداکار سپورٹنگ رول | دل لگی | جیتا |
ہم ایوارڈز 2017ء | بہترین اداکار سپورٹنگ رول | گل رعنا | جیتا |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ انٹرویو : محمد ناصر، مشمولہ: روزنامہ جنگ کراچی، 15 اکتوبر 2019ء، صفحہ 5 فن و فنکار
- ↑ عرفان الحق (22 December 2017)۔ "Iqra Aziz and Shehzad Sheikh pair up again for upcoming serial"۔ Images.dawn.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2019
- ↑ "Imran Ashraf and Amar Khan to make film debut with Dum Mastam"۔ 26 October 2019