رانجھا رانجھا کردی
رانجھا رانجھا کردی ڈراما ۲۰۱۸ء میں ٹی وی پر نشر ہونا شروع ہوا اور ۲۰۱۹ء تک جاری رہا۔ مرکزی اداکاروں میں اقرا عزیز، سید جبران، عمران اشرف، زیب رحمان، اسما عباس، کاشف محمود، عمارہ بٹ شامل تھے۔ ڈرامے کی کہانی فائزہ افتخار نے تحریر کی ہے جو ڈائجسٹ کی دنیا کی معروف لکھاری ہیں، اب ٹی وی پر ان کی تحریریں قابل ذکر ہیں۔ ڈرامے کی ہدایتکاری کے فرائض کاشف نثار نے انجام دیے ییں، مومنہ درید پروڈکشنز کی پیشکش کو ہم ٹی وی نیٹ ورک نے ناظرین کے لیے پیش کیا ہے۔[1]
رانجھا رانجھا کردی | |
---|---|
![]() | |
نوعیت | ڈراما |
تحریر | فائزہ افتخار |
ہدایات | کاشف نثار |
نمایاں اداکار | اقرا عزیز عمران اشرف |
تھیم موسیقی | سمیع خان |
نشر | پاکستان |
زبان | اردو |
تیاری | |
فلم ساز | مومنہ درید |
پروڈکشن ادارہ | ہم ٹی وی |
تقسیم کار | ہم نیٹ ورک لمیٹڈ |
نشریات | |
چینل | ہم ٹی وی |
تصویری قسم | 1080i (HDTV) |
صوتی قسم | مکانی صوتی آواز |
نشر اوّل | پاکستان |
3 نومبر 2018ء – 1 جون 2019ء | |
بیرونی روابط | |
Hum TV |
منظرنامہترميم
کہانی ایک خاکروبین سے مُتعلقہ گھرانے کی مختلف سوچ رکھنے والی بہادر، خوبصورت نوجوان لڑکی نور بانو کی ہے جو خاندانی کام نہیں کرنا چاہتی ہے۔ اس کے ماں باپ محلے کا کچرا اٹھا کر گزر بسر کرتے ہیں جس کی وجہ سے گھر کے ماحول سے وہ اکتائی ہوئی رہتی ہے۔ اسے اپنے لیے ایک منفرد زندگی کی خواہش ہوتی ہے۔ اسی خواہش کی تکمیل کے یے وہ ایک بڑے شہر کا رخ کرتی ہے جہاں وہ ایک فیکٹری میں نوکری کر کے باعزت زندگی کا آغاز کرتی ہے۔ اسی جستجو میں اس کی راہ ورسم ساحر اور بھولے سے ہو جاتی ہے۔ ساحر ایک لالچی اور بہتر مستقبل کی خواہش رکھنے والا نوجوان ہے۔ بھولا اپنی طبعی عمر سے نہایت چھوٹے ذہن کے نوجوان کا کردار ہے جو کمزور ہے اور بچوں جیسی حرکتیں کرتا رہتا ہے اور بھولپن میں اکثر گھر سے نکل جاتا ہے۔ عمران ارشد نے یہ کردار بہت خوبصورتی سے ادا کیا ہے۔
حوالہ جاتترميم
- ↑ ماہنامہ ڈالڈا ، جنوری 2019۔