عمران یعقوب خان
عمران یعقوب خان پاکستان کے سینئر صحافی، تجزیہ کاراور براڈکاسٹر ہیں، وہ جی این این ٹیلی ویژن ( گورمے نیوز نیٹ ورک) کے مشیر برائے سی ای او (چیف ایگزیکٹو آفیسر) کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں,[1][2] اس سے قبل وہ 92 نیوز اور دنیا نیوز کے ڈائریکٹر نیوز کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں،[3]عمران یعقوب خان نے جیو نیوز پرپاکستان کے مقبول ترین ٹی وی شو"ایک دن جیو کے ساتھ "تخلیق کیا ،اس سے پہلے وہ اس گروپ سے منسلک روزنامہ جنگ میں بطوررپورٹراور فیچر رائٹر بھی کام کرتے رہے،[4]انھوں نےلاہور پریس کلب کے نائب صدر کے طور بھی خدمات انجام دیں۔
عمران یعقوب خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 26 اپریل 1970ء (54 سال) لاہور، ضلع لاہور، اسلامی جمہوریہ پاکستان |
شہریت | پاکستان |
مذہب | اسلام |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ پنجاب |
پیشہ | صحافی |
کارہائے نمایاں | مشیر برائے چیف ایگزیکٹو آفیسرجی این این ٹیلی ویژن( گورمے نیوز نیٹ ورک) ڈائریکٹر نیوز 92 نیوز اور دنیا نیوز |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمعمران یعقوب خان26 اپریل 1970ء میں لاہور میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم گورنمنٹ سینٹر ماڈل اسکول لاہور سے حاصل کی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے 1990ء میں گریجوایشن کی اور 1993 ءمیں جامعہ پنجاب سے ایم اے انگریزی میں کیا بعد ازاں 2008ء میں ابلاغ عامہ میں بھی ماسٹرز کیا۔
معاشی سفر
ترمیمپرنٹ میڈیا
ترمیمعمران یعقوب خان نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز 1990ء میں روزنامہ جنگ سے شروع کیا جب وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے،انھوں نے روزنامہ جنگ میں رپورٹر،فیچر رائٹر، انچارج کرائم سیل اور انچارج شکایات سیل کے طور پر 2002ء تک کام کیا۔
الیکٹرانک میڈیا
ترمیماپریل 2002ءمیں عمران یعقوب خان کو جیو ٹیلی وژن میں رپورٹراور پروڈیوسرکی ذمہ داری دی گئی اورپھر انھیں ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو پروڈیوسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،انھوں نے جیونیوز پر ایک دن جیو کے ساتھ ، سیاسی گفتگو منع ہے اور تصویر کہانی سمیت متعدد پروگرام تخلیق کیے۔ ستمبر 2008ء میں عمران یعقوب خان دنیا نیوز سے بطور کنٹرولر نیوز وابستہ ہو گئے جہاں بعد میں انھیں ترقی دے کر ڈائریکٹر نیوز ، ڈائریکٹر حالات حاظرہ اورڈائریکٹر آپریشنز تعینات کیا گیا،2014ء میں عمران یعقوب نے ویلیو ٹی وی میں ڈائریکٹر نیوز کے فرائض سنبھال لیے اور پروگرام سوال پہ سوال کی میزبانی بھی کرتے رہے،پھر وہ 92 نیوز منتقل ہو گئے اور یہاں بھی ڈائریکٹر نیوز رہے،2015ءمیں عمران یعقوب خان نے گورمے گروپ کے میڈیا پراجیکٹ میں ڈائریکٹر نیوز کے طور پر شمولیت اختیار کرلی اور بعد میں انھیں جی این این کے سی ای او (چیف ایگیزیکٹوآفیسر) کامشیر بنادیاگیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Is the public happy with Imran Khan? Imran Yaqub Khan response" (انگریزی میں). لاہور: siasat.pk. Jan 27, 2019. https://www.siasat.pk/forums/threads/is-the-public-happy-with-imran-khan-imran-yaqub-khan-response.672364/۔ اخذ کردہ بتاریخ 19 مئی 2019.
- ↑ "Imran Yaqub Khan"[مردہ ربط]
- ↑ "Zer-e-Behas on 92 News – 2nd May 2015" (انگریزی میں). لاہور: boltaysitaray.com. May 2, 2015. https://boltaysitaray.com/daily-talk-shows/zer-e-behas-on-92-news-2nd-may-2015/۔ اخذ کردہ بتاریخ 19 مئی 2019.
- ↑ "Daily Express Urdu Newspaper | Latest Pakistan News | Breaking News"۔ www.express.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2019