عمر شیخ

پاکستانی پولیس افسر

سی سی پی او محمد عمر شیخ ایک پاکستانی پولیس افسر تھے جن کا تعلق خانپور ، رحیم یار خان ضلع ، پنجاب سے تھا

عمر شیخ
معلومات شخصیت
شہریت پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب
جامعہ جارج واشنگٹن  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ پولیس افسر،  سرکاری ملازم  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت پنجاب پولیس،  نیشنل ہائی ویز و موٹروے پولیس  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شیخ نے ابتدائی تعلیم ایک سرکاری اسکول سے حاصل کی۔ اس کے والدین سیالکوٹ کے نواح میں ڈسکہ سے خان پور ہجرت کر گئے تھے۔ ان کے والد چمڑے کا کاروبار کرتے تھے۔ شیخ نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم بی اے کیا اور پھر سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا۔ پولیس افسر بننے کی امید میں اس نے سی ایس ایس کی دوبارہ تیاری شروع کر دی، اس بار نمایاں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور پھر اس نے 20ویں کامن گروپ سے اپنے پولیس کیریئر کا آغاز کیا۔ اس نے امریکا کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں سائبر کرائم اور ڈیجیٹل فرانزک کا بھی مطالعہ کیا ہے۔ اس نے لندن میں برطانوی خفیہ ایجنسی سیکرٹ انٹیلی جنس سروس سے تربیت بھی حاصل کی ہے۔ [1] [2] [3]

عمر شیخ موٹروے پولیس اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی میں انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ اپنے 28 سالہ پولیس کیرئیر میں عمر شیخ 1997ء سے 2008ء تک سندھ اور پنجاب کے دس اضلاع کے پولیس سربراہ رہ چکے ہیں۔ [1]

23 مارچ 2023ء کو بوجہ ہارٹ اٹیک وفات پا گئے ،[4]

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب Imran Gabol (January 1, 2021)۔ "Lahore CCPO Umar Sheikh removed from post"۔ DAWN.COM 
  2. "CCPO Lahore Umar Sheikh removed from post"۔ The Express Tribune۔ January 1, 2021 
  3. "Umar Sheikh removed as Lahore CCPO"۔ www.thenews.com.pk 
  4. https://lahorenews.tv/index.php/news/61193/