عمر عقاد
عمر عقاد (20 اپریل 1927[1] – 1 فروری 2018ء) (عربی: عمر العقاد) ایک فلسطینی کاروباری شخصیت تھے،[2] جو عقاد انویسٹمنٹ کمپنی (اے آئی سی او) اور عرب فلسطین انویسٹمنٹ کمپنی (اے پی آئی سی) کے بانی تھے۔[3]
عمر عقاد | |
---|---|
(عربی میں: عمر عبد الفتاح أحمد العقاد) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 اپریل 1927ء یافا |
وفات | 1 فروری 2018ء (91 سال) کینیڈا |
شہریت | سعودی عرب ریاستِ فلسطین |
رکن | ملی مجلس فلسطین |
اولاد | طارق عقاد |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ مانچسٹر |
تخصص تعلیم | برقی ہندسیات |
تعلیمی اسناد | بیچلر |
پیشہ | کاروباری شخصیت |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
اعزازات | |
اعزازی سند |
|
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمعقاد کی پیدائش 1927ء میں یافا، انتداب فلسطین میں ہوئی اور ابتدائی تعلیم الرشیدیہ اسکول، یروشلم میں پائی۔ اس کے بعد جامعہ مانچسٹر، برطانیہ سے الیکٹریکل اور مکینیکل انجینئری کی سند لی۔
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیمبرطانیہ میں چند سال تک کام کرنے کے بعد، وہ 1950ء میں سعودی عرب منتقل ہو گئے جہاں وہ جفلی گروپ میں ایک سینئر مینیجر کے طور پر کام کرنے لگے۔ 1975ء میں، وہ اس سے الگ ہو گئے اور اپنا کا انوسٹمنٹ کی کاروباری کمپنی قائم کی جو جلد ہی سعودی عرب کی معروف کمپنی بن گئی۔ انھوں نے سعودی عرب میں 40 سے زائد صنعتی اور کاروباری ادارے قائم کیے۔ جن میں سے اکثر اب بھی موجود ہیں۔
انھوں نے 1975ء میں العقاد سرمایہ کاری کمپنی (اے آئی سی او) کی بنیاد رکھی تھی[3] اور وہ عرب فلسطینی سرمایہ کاری کمپنی (اے پی آئی سی) کے بانی اور سابق صدر بھی تھے۔[3] انھوں نے سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی قیادت کی جس نے 1982ء میں سمتھ بارنی (کمپنی) کا 25 فی صد حصہ خریدہ اور اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خدمات انجام دیں۔[4]
دا وال سٹریٹ جنرل نے عقاد کے بارے لکھا تھا کہ وہ سعودی عرب کے سب سے زیادہ سوجھ بوجھ اور پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والا منیجر تھا۔ عرب تاجروں کے بارے میں ایک کتاب میں، برطانوی مصنف مائیکل فیلڈز نے عقاد کو جرات مند اور عمل پسند، تفضیلات کا ادراک کرنے والا اور ایک وجدانی فیصلہ لینے والا عظیم دماغ کہہ کر یاد کیا۔" دیگر سعودی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کے طور پر العقاد نے سعودی عرب بھر میں مختلف مقامات پر 23 مینوفیکچرنگ پلانٹس تیار کیے۔[5]
ذاتی زندگی
ترمیمانھوں نے ملک عقاد سے شادی کی، جس سے چار بچے طارق عقاد، رنا، لمی اور طلال پیدا ہوئے۔ طلال عقاد خاندانی کمپنی اے آئی سی او کا چیئرمین ہے جب کہ طارق عقاد اے پی آئی سی کا سی ای او ہے۔
وفات
ترمیمعمر عقاد کی وفات یکم فروری 2018ء کو 90 برس کی عمر میں ہوئی۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ [1]
- ^ ا ب "death of Omar Aggad"۔ Mann news agency۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-02
- ^ ا ب پ "Aico.com"۔ Aico.com.sa۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-04-11
- ↑ "ARABS BUY 25% OF FIRM ON WALL ST. - NYTimes.com"۔ nytimes.com۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-09-10
- ↑ Seib، Gerald (1986)۔ Facing the Recession In Saudi Arabia Taxes A Businessman’s Skills; Omar Aggad Slashes Costs, Ponders Diversification (1st ایڈیشن)۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-04