عمل تنفس (انگریزی: respiration) وہ عمل جس میں صاف ہوا سے آکسیجن، نسیج میں موجود خلیوں میں منتقل ہوتا ہے اور کاربن دو اکسید خلیوں سے ہوا میں شامل ہوجاتا ہے۔ خلیات میں اس داخل شدہ اکسیجن سے استقلابی عوامل جاری و ساری رہتے ہیں اور اس دوران یہ آکسیجن، گلوکوز کے ساتھ کیمیائی تعامل کر کے پانی، کاربن دو اکسید اور توانائی پیدا کرتی ہے۔ آکسیجن کی مدد سے ہونے والے اس خلیاتی استقلاب کو بھی تنفس ہی کہا جاتا ہے لیکن تفریق پیدا کرنے کی خاطر حیاتی کیمیاء میں عام طور پر اس کے ساتھ خلیاتی کا اضافہ کر کہ خلیاتی تنفس کی اصطلاح اختیار کی جاتی ہے۔ اصل میں ہوتا یوں ہے کہ آکسیجن کی جسم میں طلب کے آخری خریدار خلیات ہی ہوتے ہیں اور ماحول میں پائی جانے والی آکسیجن کو ہوا کی صورت میں ناک کے راستے جسم میں داخل کر کہ خلیات تک لے جانے کے دوران متعدد مراحل واقع ہوتے ہیں۔ (1) سب سے پہلے تو ہوا کی آکیسجن، پھیپھڑوں سے خون میں جذب کی جاتی ہے اور اس عمل کو بیرونی تنفس (external respiration) کہا جاتا ہے؛ (2) پھر اس کے بعد وہ آکسیجن خون کے راستے تیرتی ہوئی نسیجوں تک پہنچتی ہے اور یہاں اسے خون سے خلیات میں جذب کیا جاتا ہے، یہ عمل اندرونی تنفس (internal respiration) بھی کہلایا جاتا ہے؛ (3) اور اب سب سے آخر میں یہ آکسیجن، خلیات میں آکر خلوی استقلاب میں استعمال کی جاتی ہے اور ATP پیدا کرتی ہے، اسے خلیاتی تنفس (cellular respiration) کہتے ہیں۔

تنفس کی جماعت بندی ترمیم

عملِ تنفس کی فعلیات کو کئی طریقوں سے جماعت بند کیا جا سکتا ہے۔

بلحاظِ نوع ترمیم

بلحاظِ آلیہ ترمیم

بلحاظِ تجربات ترمیم

بلحاظِ بے ظابطگی ترمیم

بلحاظِ علاج ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم