پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی واڈرا 12 جنوری، 1972ء کو نئی دہلی میں پیدا ہوئی۔ بھارت کے پانچویں وزیر اعظم راجیو گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کی بیٹی اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کی بہن ہیں۔ بھارت کے نامی گرامی تاجر رابرٹ واڈرا کی شریکِ حیات ہیں۔ ان دونوں سے ایک بیٹا ہے جس کا نام ریحان گاندھی واڈرا اور ایک بیٹی میرایہ ہے۔ ان کا تعلق سیاست کے سب سے مضبوط اور تاریخی گھرانے نہرو گاندھی خاندان سے ہے۔ 23 جنوری 2019ء کو انھیں آل انڈیا کانگریس کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا اور 2019ء کے عام انتخابات کے لیے مشرقی اترپردیش کی کمان ان کے ہاتھوں میں دے دی گئی۔[2]
پرینکا گاندھی | |
---|---|
(انگریزی میں: Priyanka Gandhi) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 12 جنوری 1972ء (52 سال) نئی دہلی |
رہائش | دہلی |
شہریت | بھارت |
مذہب | بدھ مت |
جماعت | انڈین نیشنل کانگریس |
شریک حیات | رابرٹ واڈرا [1] |
والد | راجیو گاندھی |
والدہ | سونیا گاندھی |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | دہلی یونیورسٹی کانونٹ آف جیسس اینڈ میری دہلی |
پیشہ | کاروباری شخصیت ، سیاست دان |
دستخط | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمپرینکا واڈرا بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی بیٹی، انڈین نیشنل کانگریس کے موجودہ صدر راہل گاندھی کی بہن اور متحدہ ترقی پسند اتحاد کی سربراہ سونیا گاندھی کی دوسری اولاد ہے۔ ان کی دادی اندرا گاندھی اور پردادا جواہر لال نہرو بھی بھارت کے وزیر اعظم رہے ہیں۔ دادا فیروز گاندھی بھارتی پارلیمان کے رکن تھے اور پردادا کے والد، موتی لال نہرو بھارت کی جنگ آزادی کے ایک اہم رہنما تھے۔
پرینکا نے اپنی تعلیم ماڈرن اسکول[3] اور جیسس اینڈ میری، نئی دہلی سے حاصل کی اور بعد ازاں دہلی یونیورسٹی سے علم نفسیات میں گریجویشن اور 2010ء میں بودھ مطالعات میں ایم اے کیا۔
سیاسی زندگی
ترمیمپرینکا گاندھی شروع سے ہی اپنے بھائی راہل گاندھی اور ماں سونیا گاندھی کی انتخابی مہم میں شریک رہی لیکن خود سیاست میں آنے سے گریز کیا۔[4] پرینکا نے دونوں کے لیے بالترتیب امیٹھی اور رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کی۔
پرینکا کی خاص بات یہ ہے کہ ان کے اجلاس میں لوگوں کا جم غفیر اکٹھا ہوتا ہے اور ان دونوں اضلاع میں ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔ امیٹھی میں ہر جگہ "امیٹھی کی بٹیا، امیٹھی کا ڈنکا" جیسے نعرے سنائی دیتے ہیں۔[5] بھارت کے عام انتخابات، 2004ء میں وہ اپنی والدہ سونیا گاندھی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی تھیں اور بھائی راہل گاندھی کی انتخابی مہم کی وہ خود نگرانی کر رہی تھی۔[6] 23 جنوری 2019ء کو انھوں نے رسمی طور پر کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور ان کو کانگریس کا جنرل سکریٹری بنایا گیا اور آنے والے انتخابات کے لیے مشرقی اتر پردیش کی کمان سونپی گئی۔[7]
ذاتی زندگی
ترمیم18 فروری 1997ء کو 10 جن پتھ، گاندھی ہوم میں پرینکا کی شادی رابرٹ واڈرا سے ہوئی جو دہلی کے کامیاب تاجر ہیں۔ ان کی دو اولادیں ہیں؛ بیٹا ریحان اور بیٹی میرایہ۔ پرینکا گاندھی نے اب بدھ مت اختیار کر لیا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://web.archive.org/web/20130913041240/http://www.rediff.in/news/feb/10gandhi.htm
- ↑ IANS۔ "Priyanka Gandhi enters active politics, given charge of eastern UP"۔ Khaleej Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2019
- ↑ अमृता कपूर، एम۔एन۔ कपूर की कहानियाँ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ modernschool.net (Error: unknown archive URL) मॉडर्न स्कूल का इतिहास
- ↑ IANS۔ "Priyanka Gandhi enters active politics, given charge of eastern UP"۔ Khaleej Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2019
- ↑ "Ground report: Amethi, Rae Bareli seeing a new Priyanka"۔ فرسٹ پوسٹ۔ Network 18۔ 27 April 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2017
- ↑ "Priyanka may be assigned 100 constituencies"۔ Rediff.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2017
- ↑ BS Web Team (2019-01-23)۔ "Priyanka Gandhi appointed Congress party general secretary for UP-east"۔ Business Standard India۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2019