عوام کا تالار عظیم[1] (چینی:人民大会堂) چین کی ایک سرکاری عمارت ہے جو بیجنگ کے مغربی علاقہ میں تائینا نیم چوک کے کنارے پر واقع ہے۔اس عمارت کو حکومت عوامی جمہوریہ چین اور حکمران چینی کمیونسٹ پارٹی اپنے اجلاس اور تقاریب کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ اسی عمارت میں قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس ہوتا ہے ۔ قومی عامی کانگریس چین کی مقننہ ہے۔ یہ اجلاس ہر سال موسم سرما میں ہوتا ہے۔ عموما مارچ میں اجلاس منعقد ہوتا ہے۔کانگریس کے ساتھ ہی سیاسی مشاورتی اکائی چائنیز پپلز کنسل ٹیٹو کانفرنس کا بھی اجلاس اسی عمارت میں ایک ہی وقت میں ہوتا ہے۔ اسی عمارت میں قومی کانگریس برائے چینی کمیونسٹ پارٹی بھی اپنا اجلاس کرتی ہے۔لیکن یہ اجلاس 1982ء کے بعد سے ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ ہوتا ہے اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی سال میں ایک اجلاس کرتی ہے۔ اس ہال میں کئی مخصوص تقاریب بھی ہوتی ہیں جیسے قومی سطح کی میٹینگ، مختلف سماجی، سیاسی جلسے، سالانہ تقاریب اور سابق لیڈران کی یادگار تقاریب وغیرہ۔عوام کا تالار عظیم شہر میں سیاحوں کو بھی اپنی جانب متوجہ کرتا ہے اور کئی سیاح اس کی زیارت کو آتے ہیں۔

عوام کا تالار عظیم
人民大会堂
عوام کا تالار عظیم
عمومی معلومات
مقامRenda Huitang West Road
تیانانمین چوک
شیچینگ ضلع
بیجنگ
ملکچین
متناسقات39°54′12″N 116°23′15″E / 39.90333°N 116.38750°E / 39.90333; 116.38750

تاریخ

ترمیم

1959ء میں عوامی جمہوریہ چین کی دسویں سالگرہ کے موقع پر چین کو جو بڑے تحفے ملے ہیں ان میں سے ایک عوام کا تالار عظیم بھی ہے۔ اس کا افتتاح 1959ء کو ہوا تھا۔ اس کی تعمیر میں 7785 مزدوروں نے حصہ لیا تھا۔[2]

استعمال

ترمیم
 
رات میں تالار عظیم کا خوشنما منظر۔

اس عمارت کو حکومت عوامی جمہوریہ چین اور حکمران چینی کمیونسٹ پارٹی اپنے اجلاس اور تقاریب کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ اسی عمارت میں ہرسال موسم سرما میں قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس ہوتا ہے۔کانگریس کے ساتھ ہی سیاسی مشاورتی اکائی چائنیز پپلز کنسل ٹیٹو کانفرنس کا بھی اجلاس اسی عمارت میں ایک ہی وقت میں ہوتا ہے۔ اسی عمارت میں قومی کانگریس برائے چینی کمیونسٹ پارٹی 1982ء کے بعد سے ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ اپنا اجلاس کرتی ہے۔ اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی سال میں ایک اجلاس کرتی ہے۔

 
آڈیٹوریم کی چھت۔

اس ہال میں کئی مخصوص تقریبات بھی ہوتی ہیں جیسے قومی سطح کی میٹینگ، مختلف سماجی، سیاسی جلسے، سالانہ تقاریب اور سابق لیڈران کی یادگار تقاریب وغیرہ۔کسی عظیم لیڈر اور شہید کو آخری سفر کی رسمی سلامی یہیں دی جاتی ہے جیسے 1989ء میں تانا نیم اسکوائر احتجاج میں شہید ہوئے جنرل سکریٹری ہو یاوبانگ کو آکری رسمی سلامی دی گئی تھی۔ ایسے ہی 1997ء میں پیراماؤنٹ رہنما دنگ شاوپنگ کو بھی رسمی تقاریب یہیں ہوئی تھیں۔ ماؤ زے تنگ کی رسمی تقاریب یہاں نہیں تھیں اس کی بجائے تیانانیم اسکوائر کا استعال کیا گیا تھا۔ جب عمارت مین کوئی اجلاس یا تقریب نہ ہو رہی ہو تو عوام اور سیاحوں کو آنے دیا جاتا ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں سے یہاں غیر سرکاری اور اور غیر سیاسی تقاریب بھی ہوئی ہیں۔ جنوری 2009ء میں امریکی کنٹری میوزک کے تینوں لوسی اینجیل کو عوام کے تالار عظیم میں پرفارم کرنے کا اعزار ملا اور وہ پہلے امریکی بن گئے جن کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔اس دوران میں عوام کے علاوہ حکومتی افسران اور معزز مہمان بھی موجود تھے۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ابن انشا نے اپنے سفرنامہ چین "چلتے ہو تو چین کو چلئے" کے صفحہ 27 پر اس عمارت کا اردو میں یہی نام تحریر کیا ہے۔
  2. Shuishan Yu (2013)۔ Chang'an Avenue and the Modernization of Chinese Architecture.۔ University of Washington Press۔ صفحہ: 84–85۔ ISBN 9780295804484 
  3. "Country Visits Unusual Places"۔ Great American Country TV۔ Scripps Networks. LLC۔ 01 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مارچ 2019