غلام یزدانی (ماہر آثار قدیمہ)

ڈاکٹر غلام یزدانی کی شہرت کا اصل سبب بھارت کی ریاست کارناٹک کے بیدر شہر کی چھ سو سالہ قدیم تاریخی عمارتوں کی بازتعمیر ہے۔ حالانکہ ان کی ولادت مارچ 22، 1885 کو دہلی میں ہوئی تھی، تاہم ان کے تعمیری کارنامے جنوبی ہند اور مہاراشٹر سے جڑے ہیں۔

غلام یزدانی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1885ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات نومبر 16، 1962(1962-11-16) (عمر  77 سال)
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ معمار
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
رائل ایشاٹیک سوسائٹی کا فیلو، بھنڈارکر اورینٹل ریسرچ انسٹی اور اسلامک ریسرچ ایسوسی ایشن، ممبئی کا فیلو، "آفیسر آف دی ڈسٹنگوئشڈ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر"، پدما بھوشن

عملی زندگی

ترمیم

ڈاکٹر غلام یزدانی کو حیدرآباد کے محکمہ آثار قدیمہ کے قیام کی ذمے داری 1914 میں دی گئی تھی۔ بعد میں وہ محکمے کے ناظم بنے اور 1904 سے 1943 تک برسرخدمت رہے۔ وہ بیدر پہلی بار 1915 میں گئے۔ یہاں کی بہمنی سلطنت کی خستہ حال عمارتوں کی تعمیر نو کے لیے انھوں نے تفصیلی منصوبہ بنایا۔ اس عظیم کارنامے ا کی انجام دہی کے لیے نظام حکومت کی جانب سے فراخ دلانہ مالیی تعاون کیا۔ اس سلسلے میں انھوں نے ایک تصویری کتابچہ پیش کیا جس کا مقصد کام کی انجام دہی میں رہنما کتاب بننا تھا۔ کتابچے کا نام “The Antiquities of Bidar” یا نوادر بیدر تھا۔ یہ 1917 میں شائع ہوئی۔

اس کے بعد انھوں نے ایک کتاب ان تھک کوششوں سے شائع کی جس کا عنوان “Bidar-Its History and Monuments” یعنی بیدر- اس کی تاریخ اور یادگار عمارتیں تھا۔ اس کتاب کی اشاعت نظام حکومت کے زیراہتمام ہوئی، جبکہ طبارعت آکسفورڈ کی یونیورسٹی پریس کی جانب سے 1947 میں عمل میں آئی۔ 1995 میں چھپنے والے بھارتی انطباع میں 240 صفحات کا متن ہے، جسے چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس میں بیدر کی طبعی خصوصیات، تاریخ، فن تعمیر اور مختلف تاریخی عمارتوں کی تفصیلات جن میں تعمیری شاہ کار، منادر، مساجد، مقابر اور تقریبًا 130 سیاہ و سفید تصاویر شامل ہیں۔

بیدر کی تاریخی عمارتوں پر کام کرنے کے علاوہ ڈاکٹر غلام یزدانی کو اجنتا اور ایلورا پر بھی کام کیا اور ان تاریخی مقامات کی تعمیرجدید سے پہلے اور بعد کی کیفیات پر آٹھ جلدیں لکھی تھی۔ انھوں نے کئی منادر اور مقابر کی تزئین نو کا کام بھی کیا تھا۔

اعزازات

ترمیم

ڈاکٹر غلام یزدانی کو کئی اعزازات ملے جن میں رائل ایشاٹیک سوسائٹی کا فیلو، بھنڈارکر اورینٹل ریسرچ انسٹی اور اسلامک ریسرچ ایسوسی ایشن، ممبئی کا فیلو جیسے اعزازات شامل ہیں۔ 1936 میں انھیں برطانوی حکومت کی جانب سے "آفیسر آف دی ڈسٹنگوئشڈ آرڈر آف دی برٹش ایمپائر" (“Officer of the Distinguished Order of the British Empire”) کا خطاب ملا تھا۔ اس کے علاوہ انھیں کئی جامعات کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں کی دی گئی تھی۔ بھارت سرکار نے 1959 میں انھیں پدما بھوشن سے نوازا تھا۔

انتقال

ترمیم

ڈاکٹر غلام یزدانی کا انتقال نومبر 13، 1962 کو ہوا تھا۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/1458330 — بنام: Ghulam Yazdani — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/085216046 — اخذ شدہ بتاریخ: 8 مئی 2020
  3. "Karnataka Muslims » Padma Bhushan Dr. Ghulam Yazdani – A Hero Ignored"۔ 2016-03-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-09-10

کتابیات

ترمیم
  • Yazdani، Ghulam؛ Hussein، Shaikh Chand (1900)۔ Mulk-i `anbar : ya`ni saltanat-i nizam shahiyah۔ Hyderabad: Matbu`ah `Ahad-i Afrin,{{حوالہ کتاب}}: صيانة الاستشهاد: علامات ترقيم زائدة (link)
  • Yazdani، Ghulam (1917)۔ The Antiquities of Bidar۔ Calcutta: Baptist Mission Press
  • Yazdani، Ghulam (1922)۔ The Temples at Palampet۔ Calcutta: Superintendent of Government Printing
  • Yazdani، Ghulam (1927)۔ Guide to Ajanta Frescoes۔ Hyderabad: Archaeological Department
  • Yazdani، Ghulam (1929)۔ Mandu: The City of Joy۔ 1929: Oxford University Press{{حوالہ کتاب}}: صيانة الاستشهاد: مكان (link)
  • Yazdani، Ghulam (1930–1955)۔ Ajanta: the colour and monochrome reproductions of the Ajanta Frescoes based on photography۔ London: Oxford University Press
  • Yazdani، Ghulam، مدیر (1936)۔ The story of the Archaeological Department, 1914-1936: a souvenir of the Silver Jubilee of His Exalted Highness the Nizam۔ Hyderabad: Archaeological Department of H.E.H. The Nizam's Dominions
  • Yazdani، Ghulam (1947)۔ Bidar: Its History and Monuments۔ London: Oxford University Press
  • Yazdani، Ghulam (1952)۔ History of the Deccan (in three volumes)۔ London, Bombay: Published under the authority of the government of Hyderabad by Oxford University Press
  • Yazdani، Ghulam (1960)۔ The Early History of the Deccan (in two volumes)۔ Oxford: Oxford University Press
  • COMMEMORATION VOLUME: Sherwani، H.K.، مدیر (1966)۔ Dr. Ghulam Yazdani commemoration volume۔ Hyderabad: Maulana Abul Kalam Azad Oriental Research Institute