فرحت اشتیاق پاکستان کی دورِحاضر کی ایک مقبول مصنفہ اوراسکرپٹ رایٹر ہیں۔ کراچی میں پیدا ہونے والی مصنفہ نے ابتدائی تعلیم جاپان اور کراچی میں حاصل کی۔ بچپن کا ایک حصہ اٹلی میں بھی گذرا۔ اعلیٰ تعلیم کراچی کی ایک یونیورسٹی سے حاصل کی اور سول اینجینرنگ میں گریجویشن اور جرنلزم میں ماسٹرز کیا۔ خواتین کے رسائل میں ناول لکھنے کا آغاز کیا اور بہت جلد صفِ اول کے مصنفین میں ان کا شمار کیا جانے لگا۔ اس کے بعد ٹیلی وژن کے لیے ڈراما سیریل ہم سفر تحریر کیا جو ہم ٹی وی پہ ٹیلی کاسٹ کیا گیا اور پاکستانی دورِحاضر کے ٹیلیوژن کی تاریخ کے لیے ایک سنگِ میل ثابت ہوا۔ فرحت اشتیاق آج کل مختلف کتابوں کے ساتھ ساتھ ٹی وی کے لیے اسکرپٹس پہ کام کر رہی ہیں۔اس وقت فرحت کا ڈراما یہ دل میرا ہم ٹی وی پر ٹاپ ریٹنگ پر ہے۔

فرحت اشتیاق
پیدائشجون 23, 1980
کراچی, سندھ
پیشہمصنف, ناول نگار, سکرین رایٹر
زباناردو زبان
قومیتپاکستانی
تعلیممدنی ہندسیات
مادر علمیاین ای ڈی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی, کراچی
نمایاں کامہم سفر (ناول), متاع جاں ہے تو (ناول) اور راہی

ذاتی زندگی

ترمیم

فرحت اشتیاق نے سول انجنیئرنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہے [1]۔ 2005 میں انھوں نے انجنیئرنگ چھوڑ کر اپنی توجہ لکھنے پر مرکوز کر دی [2]۔

کتابیں

ترمیم
  • بن روئے آنسو
  • وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر
  • ہم سفر
  • متاع جان ہے تو
  • میرے ہمدم میرے دوست
  • سفر کی شام
  • جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو
  • دیارِدل
  • وہ یقین کا نیا سفر [3]
  • دل سے نکلے ہیں جو لفظ
  • کچھ پاگل پاگل سے
  • تم ہنستی اچھی لگتی ہو
  • جنوں تھا کہ جستجو
  • خوشبو بادل چاند ہوا
  • ابھی کچھ دن لگیں گے
  • موسم گل
  • اپنے اپنے دام میں
  • وہ اک ایسا شجر ہو

ڈرامے

ترمیم
  • ہم سفر
  • دیارِدل(2015)
  • متاعِ جان ہے تو
  • یہ دل میرا
  • رہائی
  • میرے ہم دم میرے دوست
  • اڈاری
  • بن روئے
  • یقین کا سفر
  • یہ دل میرا
  • جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو [4]
  • کابھی میں کابھی تم

فلمیں

ترمیم
  • بن روئے
  • پرواز ہے جنون (2018)

تراجم

ترمیم

فرحت اشتیاق نے اپنے مشہور ناول وہ یقین کا سفر کا ہندی ترجمہ امیزون پر شائع کیا [5]۔ انھو نے اپنے افسانے ریت سے بت نہ بنا کو رومن اردو مین بھی شائع کیا [6]۔

ایوارڈ اور اعزازات

ترمیم
  • ہم سفر(2013) ڈرامے کے لیے ہم اعزازی ایوارڈ برائے بہترین لکھاری (اعلی سیریل)[7][8]
  • 13ویں لکس اسٹائل ایوارڈ (2014) میں رہائی کے لیے بہترین لکھاری کی نامزدگی [9]
  • 15ویں لکس اسٹائل ایوارڈ (2016) میں دیار دل کے لیے بہترین لکھاری کی نامزدگی [10]
  • چوتھے ہم ایوارڈ میں دیار دل کے لیے بہترین لکھاری ایوارڈ[11]
  • 1ویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں اداری کے لیے بہترین لکھاری ایوارڈ [12]
  • پانچویں ہم ایوارڈ میں اڈاری کے لیے بہترین لکھاری ایوارڈ [13]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Somya Lakhani (2014-11-15)۔ "Love Struck: Pak author on success of her TV show Humsafar"۔ The Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2020 
  2. Somya Lakhani (2014-11-15)۔ "Love Struck: Pak author on success of her TV show Humsafar"۔ The Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2020 
  3. "Hindi Edition of Yakeen ka Safar"۔ ایمیزون (کمپنی)۔ February 1, 2020 
  4. Afshan Zahra (February 17, 2020)۔ "Another Farhat Ishtiaq's novel to get a TV adaptation"۔ OyeYeah۔ 25 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 12, 2021 
  5. "Farhat Ishtiaq to release Hindi edition of Yakeen Ka Safar"۔ January 31, 2020 
  6. "Roman Urdu Edition of Rait se But na bana"۔ ایمیزون (کمپنی)۔ February 18, 2020 
  7. "Phenomenal Serial award"۔ March 12, 2013 
  8. "Hum Honorary TV Award"۔ ڈان نیوز۔ March 16, 2013 
  9. "13th Lux Style Awards"۔ December 4, 2014 
  10. "NOMINEES 15TH LUX STYLE AWARDS 2016"۔ July 29, 2016 
  11. "4th Hum Awards 2016"۔ April 23, 2016 
  12. "THE WINNERS AT 16TH LUX STYLE AWARDS 2017"۔ April 19, 2017 
  13. "Sang-e-Mar Mar and Udaari win big at the Hum Awards 2017"۔ 29 April 2017