ہم سفر
ہم سفر ایک پاکستانی ٹی وی ڈراما سیریل ہے جس کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ ہیں یہ ڈراما فرحت اشتیاق کے ناول ہم سفر پر مبنی ہے۔ یہ سب سے پہلے 24 ستمبر 2011ء سے 3 مارچ 2012ء تک ہم ٹی وی پر نشر ہوا۔ اس کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔
ہم سفر | |
---|---|
فائل:Humsafar.png Humsafar title screen | |
نوعیت | تمثیل |
تحریر | ذاکر احمد ناول مصنفہ فرحت اشتیاق |
ہدایات | سرمد سلطان کھوسٹ |
تخلیقی ہدایت کار | مرزا ذیشان بیگ |
نمایاں اداکار | ماہرہ خان فواد افضل خان نوین وقار نور حسن عتیقہ اوڈھو سارہ کاشف |
تھیم موسیقی | وقار علی |
افتتاحی تھیم | وہ ہم سفر تھا مصنف نصیر ترابی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ |
موسیقار | میڈ میوزک |
نشر | پاکستان |
زبان | اردو |
تعدادِ دور | 1 |
اقساط | 23 |
تیاری | |
عملی پیشکش | نینا کاشف |
فلم ساز | مومنہ درید |
مدیر | کاشف احمد تنویر عالم راؤ رضوان دانش عثمانی فیصل سلیم |
مقام | کراچی |
عکس نگاری | شہزاد کشمیری |
دورانیہ | 38-42 منٹ |
پروڈکشن ادارہ | مومل پروڈکشنز |
نشریات | |
چینل | ہم ٹی وی |
24 ستمبر 2011ء | -3 مارچ 2012
پلاٹ
ترمیمیہ خرد نامی لڑکی کی کہانی ہے جو اشعر کی زندگی کا حصہ بن جاتی ہے، اشعر کی ماں خرد کو اشعر سے دور کرنے کی کوشش کرتی ہے، ناخوشی خرد، اشعر کو چھوڑ دیتی ہے لیکن قسمت انھیں پھر ایک ساتھ لے آتی ہے انھیں دوبارہ ملانے میں حریم اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دوسری طرف سارہ اشعر کی دوست ہوتی ہے وہ اشعر سے محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے وہ اشعر کو کھو دینے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتی ہے۔ کہانی دونوں کی شادی شدہ زندگی پر مرکوز ہے کہ دونوں کس طرح اسے سنوارتے ہیں۔۔[1]
کاسٹ
ترمیم- فواد افضل خان as اشعر حسین
- ماہرہ خان as خرد حسین
- نوین وقار as سارہ
- عتیق اوڈھو as فریدہ حسین
- سارہ کاشف as حریم حسین
- بہروز سبزواری as بصیرت حسین
- حنا خواجہ بیات as زرینہ
- نور حسن as خضر
- قیصر نقوی as بتول بانو
مہمان اداکار
ترمیمساؤنڈ ٹریک
ترمیمUntitled | |
---|---|
ہم سفر کا تھیم سانگ
- وہ ہم سفر تھا
کو وقار علی نے تصیف (compose) کیا اور اس کو قرۃ العین بلوچ نے گایا۔ اس گانے کو نصیر ترابی نے 1971ء میں سقوط ڈھاکہ کے موقع پر لکھا تھا۔ اس گانے کو ڈرامے کے دوران میں بھی مختلف جگہوں پر چلایا گیا۔ ڈرامے کے کئی دوسرے حصوں میں ڈیکسٹر ٹی وی سیریل کا گانا"بلڈ تھیم" بھی چلایا جاتا تھا جسے ڈینیل لچٹ نے کمپوز کیا تھا۔
نمبر. | عنوان | Singer(s) | طوالت |
---|---|---|---|
1. | "وہ ہم سفر تھا" | قرۃ العین بلوچ | 6:26 |
مقبولیت
ترمیمہمسفر کو غالب اکثریت میں ناقدین کی جانب سے مثبت تاثرات ملے، بہت سوں نے اسے پاکستانی ٹیلی ویژن کی بحالی قرار دیا۔۔[2][3]
اس ڈرامے نے بین الاقوامی ناظرین میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ ہم سفر کے فیس بک پیج پر اس ڈرامے کے ہزاروں شمالی امریکی اور یورپی مداح اور ناظرین ہیں جن میں سے بڑی تعداد کا یہ کہنا ہے کہ انھوں نے بہت سے پاکستانی ڈرامے دیکھے ہیں لیکن ہم سفر جیسا کوئی نہیں۔۔[4] بڑی تعداد میں لوگوں نے اداکاری خاص طور پر فواد خان اور ماہرہ خان کی اداکاری، ان کے کردار اور جذباتی کردار کو سراہا ہے۔ نوین وقار جس نے سارہ کا کردار ادا کیا وہ اس ڈرامے کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئیں۔
یہ ڈراما پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن گیا[5] ہم ٹی وی نے کبھی بھی سرکاری طور پر اس ڈرامے کی ٹی آر پی جاری نہیں کی تاہم (ٹی وی کہانی) ذرائع کے مطابق آخری قسط کی ٹی آر پی ریکارڈ 13.8 ریکارڈ کی گئی، باقی دنوں میں اس کی اوسط ٹی آرپی 9.5 سے 11 تک رہی۔ ٹی وی کہانی پر اسے 4.5 کی ریٹنگ ملی۔ مرکزی جوڑے کی آپس میں کیمسٹری اور سرمد سلطان کھوسٹ کی جانب سے ہدایتکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا۔
ایوارڈز
ترمیمنشریاتی تاریخچہ
ترمیمملک | نام | چینل | نوٹ |
---|---|---|---|
پاکستان | ہمسفر | ہم ٹی وی | 24 ستمبر 2011ء |
پاکستان | ہم سفر | ہم 2 | |
پاکستان | ہم سفر | ہم ستارے | 6 فروری 2014ء |
ریاستہائے متحدہ | ہم سفر | ہم ٹی وی | |
کینیڈا | ہم سفر | ہم ٹی وی | |
یورپ | ہم سفر | رشتے | 27 جنوری 2013ء |
یورپ | ہم سفر | ہم ٹی وی | 13 مارچ 2014ء |
مملکت متحدہ | ہم سفر | رشتے | 9 مارچ 2013ء |
مملکت متحدہ | ہم سفر | کلرز | 27 جنوی 2014ء |
سعودی عرب عراق قطر عراق یمن کویت اردن متحدہ عرب امارات لیبیا سلطنت عمان سوریہ | رفيق الروح | ایم بی سی گروپ | معیاری عربی میں ترجمہ کیا گیا |
مصر | رفيق الروح | بوکرا ٹی وی[7] | مصری عربی میں ترجمہ کیا گیا |
بھارت | ہم سفر | رشتے | 13 دسمبر 2013ء |
بھارت | ہم سفر | زندگی | 14 اکتوبر 2014ء |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Humsafar"۔ Hum TV۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2020
- ↑ "Mohabbaton ka safar"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 29, 2012
- ↑ "Humsafar: Here's what the noise is about"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 29, 2012
- ↑ "Popular Pakistani television drama Humsafar reaches reaches Toronto fans via web"۔ The Star۔ فروری 16, 2012۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 29, 2012
- ↑ "Humsafar – the most watched drama of the past decade"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ فروری 29, 2012
- ↑ "Hum Honorary TV Award"۔ ڈان نیوز۔ مارچ 16, 2013۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ مارچ 26, 2013
- ↑ "رفيق الروح"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اگست 2014