شاعر[1] ، ادیب ، افسانہ نگار، نقاد، محقق اور کالم نگار[2]

فائل:Faf pic (cropped).jpg
فرہاد احمد فگار

پیدائش

ترمیم

فرہاد احمد فگار 16 مارچ 1982ء کو لوٸر چھتر (چھتر دومیل) ضلع مظفر آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق” قطب شاہی اعوان“ قبیلے سے ہے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی غیر فاطمی اولاد میں سے ہیں۔ ان کے دادا کا نام نمبر دار فرمان علی اعوان اور والد محترم عبد الغنی اعوان ہے۔ پیداٸش کے وقت آپ کا نام فرہاد احمد رکھا گیا۔ فگار کا لاحقہ اپنے مرحوم دوست سید فگار حسین شاہ گردیزی سے اخذ کیا،[3]

تعلیم

ترمیم

ابتداٸی تعلیم او پی ایف مشعل اسکول مظفر آباد سے حاصل کی۔ تیسری کے بعد علی اکبر اعوان ہاٸی اسکول چلے گئے، جہاں سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ انٹرمیڈیٹ میرپور بورڈ اور گریجویشن علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے مکمل کی اس کے بعد نیشنل یونی ورسٹی آف ماڈرن لینگویجز نمل (اسلام آباد) میں زیر تعلیم رہے، ایم اے کا مقالہ بہ عنوان” احمد عطااللہ کی غزل گوٸی“ تحریر کیا۔ اسی یونی ورسٹی سے مقالہ ”آزاد کشمیر کے غزل گو شعرا تجزیاتی و تقابلی جاٸزہ “کے عنوان سے لکھ کر ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ اب اسی ادارے سے اردو ادبیات میں ڈاکٹریٹ کے خریطے کے لیے ”اردو املا و تلفظ کے بنیادی مباحث“ کے عنوان سے تحقیقی مقالہ زیر نگرانی ڈاکٹر شفیق انجم تحریر کر رہے ہیں اقرا یونی ورسٹی (اسلام آباد ) سے کمپیوٹر کا ڈپلوما نمل اور کامسٹ سے انگریزی زبان کا ڈپلوما (2010ء) میں اسلام آباد انٹرنیشنل اکیڈمی سے صحافت کا ڈپلوما حاصل کیا۔[4]

صحافت

ترمیم

صحافت سے 2011ء میں وابستہ ہوئے، ۔ماہ نامہ پرواز (لندن) ماہ نامہ خاص بات (اسلام آباد )ماہ نامہ اخبار اردو(ادارہ فروغ اردو اسلام آباد )ممبئی اردو نیوز (ممبئی) روز نامہ ،سیاست، اوصاف ،صبح نو، جناح، شمال ،جموں کشمیر ،خبر نامہ ،محاسب، دومیل، کشمیر ٹاٸمز، ایشین نیوز ،جہاں پاکستان، نواۓ وقت اور بہت سی ویب ساٸیڈ اٸی بی سی اردو وغیرہ میں آپ کے مضمون شاٸع ہوتے رہتے ہیں۔[5] 2020ء میں گورنمنٹ کالج میرپورہ ضلع نیلم سے علمی و ادبی مجلہ "بساط" جاری کیا[6]

٭ آزاد کشمیر کے دار الحکومت مظفرآباد کے گرین ایرا ہائی اسکول سے شائع ہونے والے مجلے "کاوِش" کے اعزازی مدیر اعلا فرہاد احمد فگار کو منتخب کیا گیا۔جس کا پہلاشمارہ 2023ء میں منصئہ شہود پر آ چکا ہے۔

فائل:Bisat m (cropped).jpg
مجلہ بساط

تدریس

ترمیم

2019ء میں پی ایس سی کا امتحان پاس کر کے گورنمنٹ کالج میرپورہ ضلع نیلم میں تعینات ہوئے۔ 2020ء میں گورنمنٹ کالج میرپورہ ضلع نیلم سے علمی و ادبی بساط (مجلہ) جاری کیا[7]

شعر و ادب

ترمیم

ڈاکٹر ماجد محمود سے اصلاح سخن لی۔

تصانیف

ترمیم
فائل:Faf book (cropped).jpg
احمد عطاء اللہ کی غزل گوئی
  • آزاد کشمیر میں اردو شاعری، (مرتبہ / 2020ء)
  • بزمِ فگارؔ(تحقیقی مضامین) 2023ء


فائل:Ajk us (cropped).jpg
آزاد کشمیر میں اُردو شاعری

اعزازات

ترمیم
فائل:Faf award (cropped).jpg
ایوارڈ

31 اکتوبر 2020ء کو زم زم ویلفیٸر سوساٸٹی مظفر آباد کی جانب سے سال 2020ء کی بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ ملا جس کی تقریب سراڑ ہائی اسکول میں انعقاد پزیر ہوئی۔فیبا کمیونیکشن پاکستان نے بھی اردو زبان کی خدمت کے صلے میں 6 اکتوبر 2020ء کو ایوارڈ سے نوازا۔ 11 جون 2020ء کو بزم غالب پاکستان نے ادبی علمی ،ثقافتی اور صحافتی خدمات کے اعتراف میں سند امتیاز سے نوازا۔ اس کے علا وہ بہترین استاد کے طور پر مختلف کالجز سے ایوارڈ ملے۔ آزاد کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ ”جماعت یاذدہم“ اردو 2021ء کے مدیر بھی ہیں۔ مصور ویلفٸیر کونسل تحصیل گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے 10 نومبر 2021ء کو”ادب“ کا ایوارڈ اور سند آپ کی کتاب “احمد عطا اللہ کی غزل گوئی”پر دی,[8]25 دسمبر 2022ء کو بزمِ مصنفین ہزارہ مانسہرہ کی جانب سے کتاب "احمد عطا اللہ کی غزل گوئی "پر تعریفی سند ملی۔

*5مارچ 2023ء کو بھیل انٹرنیشنل ننکانہ صاحب کی طرف سے علمی و ادبی مجلہ بساط جاری کرنے پر '' بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان ایوارڈ'' اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

فائل:Faf bhail award (cropped).jpg
بھیل ایوارڈ

٭ بھیل انٹرنیشنل ایوارڈ 2023ء مرتبہ کتاب ''آزاد کشمیر میں اردو شاعری'' پر حاصل کیا۔

٭ 12 مارچ 2023ء کو الوکیل کتاب ایوارڈ حاصل پور کتاب'' احمد عطا اللہ کی غزل گوئی ''پر حاصل کیا۔

٭ ایف جے رائٹر فورم (لاہور)پاکستان کی جانب سے ادبی خدمات پر اعزازی سند اور گولڈ میڈل 20 مارچ 2023ء کو ملا۔

٭ ادبی تنظیم "بزمِ شمسی" پاکستان کی جانب سے ادبی خدمات پر سندِ امتیاز 5 مارچ 2023ء کو پیش کی گئی۔

٭15 اپریل 2023ء کو کہوٹہ لٹریری سوسائٹی نے "ایک شام فرہاداحمدفگارکے نام'' منائی اور تحقیقی خدمات کے عوض یادگاری شیلڈ پیش کی۔

٭ 20 اگست2023 ء کو بزمِ مصنفین ہزارہ پاکستان کی جانب سے ’’اعترافِ فن ایوارڈ‘‘ آپ کی علمی و ادبی خدمات پر دیا گیا۔

٭30 دسمبر 2023ء کو بزمِ علم و ادب ،سیال کوٹ سے "سندِ امتیاز" اور علامہ اقبال ایوارڈ 2023ء علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

٭مارق تحسینِ ادب ،مظفرآباد کے زیرِ اہتمام 28 جنوری 2024ء کو ہونے والے مشاعرے میں "یادگاری سرٹیفکیٹ" دیا گیا۔

٭ 18 فروری 2024ء کو طالبِ نظر "حسنِ کارکردگی ایوارڈ" ایوان اقبال لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں دیا گیا۔

٭ گورنمنٹ گرلز سائنس ڈگری کالج گھنڈی پیرا ں ،کی جانب سے "اعتراف َ فضیلت و ریختہ ایوارڈ"6 مارچ 2024ء کو دیا گیا۔

٭ 3 مارچ 2024ء کو بھیل انٹرنیشنل۔ننکانہ صاحب کی طرف سے " گولڈ میڈل" احمد عطا اللہ کی غزل گوئی پر دیا گیا۔

فائل:Faf alwakil (cropped).jpg
الوکیل ایوارڈ

نمونہ کلام

ترمیم
  • تجھ سے یہ دوریاں فگارؔ اکثر
  • میرا جینا محال رکھتی ہیں
  • جا چکے توڑ کے جو رابطے مجھ سے سارے
  • میں نے ان سے بھی تعلُق کو بنا کر رکھا


  • شمعِ اسلام جس سے فروزاں ہوئی
  • وہ لہو مصطفٰی کے گھرانے کا ہے


  • پہلے آنکھوں میں تیرا عکس اتارا میں نے
  • اور پھر ان آنکھوں کو شیشے میں سجا کے رکھا


  • گہری،شدید گہری ہیں شب کی اداسیاں
  • ایسے میں تیری یاد نہ آئے تو کیا بنے


  • مزدوروں کے نام پہ اب کے بھی
  • کچھ لوگوں کے صرف سیاست کی


  • وہ جو مزدور بناتے ہیں محل اوروں کے
  • اُن کا اپنا کوئی گھر بار نہیں دیکھا ہے
  • اداسیوں سے اٹے ہوں گے سب در و دیوار
  • جو آنگنوں میں ہمارے نہ بیٹیاں بولیں

ازدواجی زندگی

ترمیم

23 اپریل 2016ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، سائرہ ارشاد قریشی ان کی اہلیہ ہیں، جبکہ اولاد میں ملک رِبدا گل بیٹی اور دو بیٹے (صفی اللہ احمد اور مطیع اللہ احمد) ہیں،

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://www.rekhta.org/poets/farhad-ahmad-figar/ghazals?lang=ur
  2. https://www.jasarat.com/blog/author/fahad_ahmed-_islamabad/
  3. https://www.google.com/search?q=%D9%81%D8%B1%DB%81%D8%A7%D8%AF+%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF+%D9%81%DA%AF%D8%A7%D8%B1&client=ms-android-oppo-rvo3&sourceid=chrome-mobile&ie=UTF-8
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 01 جنوری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جنوری 2023 
  5. https://ibcurdu.com/news/42419/[مردہ ربط]
  6. https://www.humsub.com.pk/403838/rana-tofeeq-sadiqi/
  7. https://www.humsub.com.pk/403838/rana-tofeeq-sadiqi/
  8. https://www.google.com/search?q=%D9%81%D8%B1%DB%81%D8%A7%D8%AF+%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF+%D9%81%DA%AF%D8%A7%D8%B1&client=ms-android-oppo-rvo3&sourceid=chrome-mobile&ie=UTF-8#imgrc=vgXhlEAXdrtoPM&ip=1