فریولی وینیزیا جولیا
فریولی وینیزیا جولیا | |
عمومی معلومات | |
علاقہ کا صدر مقام | تریعیستے (تریستے) |
صدر علاقہ | ریکاردو اِلی (Riccardo Illy) |
صوبوں کی تعداد | 4 |
کمونے کی تعداد | 219 |
رقبہ | 7,856 مربع کلومیٹر (سترھواں ۔ 2.6 فیصد) |
آبادی | 1,208,278 (پندرھواں ۔ 2.0 فیصد) |
علامت | |
فائل:Friuli-Venezia Giulia-Stemma.png |
فریعُولی وینیزیا جُولیا (انگریزی، اطالوی: Friuli-Venezia Giulia) شمال مشرقی اٹلی کا علاقہ ہے جس کا شمار اٹلی کے ان پانچ علاقوں میں ہوتا ہے جنکو اطالوی آئین میں نیم خود مختاری کا خصوصی درجہ دیا گیا ہے۔ علاقہ کے مغرب میں اطالوی علاقہ وینیتو، شمال میں آسٹریا اور مشرق میں سلوینیا کی جمہوریتیں اور جنوب میں بحیرہ روم کا حصہ آڈریاٹک سی واقع ہے۔ علاقہ کا کل رقبہ 7844 مربع کلومیٹر، ساحلی پٹی کی لمبائی 111,7مربع کلومیٹر ہے اور آبادی لگ بھگ بارہ لاکھ ہے۔ علاقائی صدرمقام تریعیستے (تریستے) ہے۔
علاقہ کو چار صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی تفاصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہیں۔
نمبر شمار | صوبہ | آبادی (2001ء) | رقبہ (مربع کلومیٹر) | کمونی |
---|---|---|---|---|
1 | گوریزیا (گوریتسیا) | 136,477 | 466 | 25 |
2 | پوردینونے (پوردینونے) | 286,307 | 2,273 | 51 |
3 | تریعیستے (تریستے) | 240,000 | 212 | 6 |
4 | اودینے (Udine) | 528,441 | 4,905 | 137 |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)
زرعی پیداوار میں مکئي، انگور اور چکندر شامل ہیں۔ گلہ بانی اہم پیشہ ہے۔ صنعتوں میں تریعیستے (Trieste) اور مونفالکونے (Monfalcone) کی جہازساز کارخانے، فریعولی (Friuli) کے پوزولو (Pozzuolo) میں اسٹیل کی صنعت اور شراب (وائن) کی تیاری کی صنعتیں ہیں۔ فرنیچر سازی کی صنعت مانزانو (Manzano) اور برونیعیرا (Brugnera) میں مرتکز ہے۔
علاقہ میں اطالوی زبان کے علاوہ فریعولین (Friulian) زبان بھی بولی جاتی ہے۔ ان کے علاوہ سلوینین (سلووینیا) اور جرمن (German) بھی اقلیتی بولیوں میں شامل ہیں۔ اور علاقہ کے مشرقی حصوں میں دیہاتوں اور قصبوں کے نام بھی سلوینین اور اطالوی دونوں زبانوں میں ہیں۔ جرمن بولنے والوں کی تعداد کا اندازہ تقریبا 2000 ہے، جو آسٹریا کے سرحد کے قریبی علاقوں میں رہتے ہیں۔
اطالوی قومی ادارہ شماریات (ISTAT) کے 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ میں 58,915 غیر ملکی مہاجر رہتے ہیں جو علاقہ کی کل آبادی کا 4.9 فیصد ہیں۔
علاقہ کا آباد ترین شہر جس کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے، درج ذیل ہیں۔
نمبر شمار | شہر | آبادی (2004ء) | صوبہ |
---|---|---|---|
1 | تریعیستے (تریستے) | 206,058 | تریعیستے (تریستے) |
2 | اودینے (Udine) | 96,678 | اودینے (Udine) |
3 | پوردینونے (پوردینونے) | 50,926 | پوردینونے (پوردینونے) |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)
مزید پڑھیے
ترمیمنگار خانہ
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- علاقہ فریولی وینیزیا جولیا۔ باضابطہ ویب گاہ
- فریولی وینیزیا جولیا۔ نقشہ جاتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ italy-weather-and-maps.com (Error: unknown archive URL)
- فریولی وینیزیا جولیا۔ سیاحت
- فریولی وینیزیا جولیا۔ ہوائی اڈا