وینیتو
وینیتو | |
عمومی معلومات | |
علاقہ کا صدر مقام | وینیزیا (Venezia) |
صدر علاقہ | ( Luca Zaia) |
صوبوں کی تعداد | 7 |
کمونے کی تعداد | 581 |
رقبہ | 18,391 مربع کلومیٹر (آٹھواں ۔ 6.0 فیصد) |
آبادی | 4,738,313 (پانچواں ۔ 8.0 فیصد) |
علامت | |
وینیتو (انگریزی، اطالوی: Veneto) شمال مغربی اطالوی علاقہ ہے، جس کے مشرق میں بحیرہ روم کا خلیج وینیزیا واقع ہے، شمال میں آسٹریا، شمال مغرب میں اٹلی کا علاقہ ترینتینو جنوبی ٹائرول (Trentino-South Tyrol)، مغرب میں لومباردیہ اور جنوب میں ایمیلیا رومانیا واقع ہیں۔ علاقہ کی آبادی تقریبا پنتالیس لاکھ اور صدر مقام وینیزیا ہے۔
علاقہ کو سات صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔
نمبر شمار | صوبہ | آبادی (2001ء) | رقبہ (مربع کلومیٹر) | کمونے |
---|---|---|---|---|
1 | بیلونو (Belluno) | 209,550 | 3,678 | 69 |
2 | پادوعہ (پادووا) | 849,857 | 2,142 | 104 |
3 | تریویزو (ترویزو) | 796,171 | 2,477 | 321 |
4 | روویگو (Rovigo) | 242,385 | 1,789 | 50 |
5 | وینیزیا (Venezia) | 829,418 (2005ء) | 2,467 | 44 |
6 | ویرونا (ویرونا) | 860,796 (2004ء) | 3,109 | 98 |
7 | ویچنزا (ویچینسا) | 795,123 (2004ء) | 2,722 | 121 |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)
اقتصادیات
ترمیم1950ء تک علاقہ کو شمالی اٹلی کا غریب ترین علاقہ شمار کیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے لمبے عرصہ تک یہاں کے رہائشی بہتر زندگی کی تلاش میں ہجرت کر کے اٹلی کے ترقی یافتہ علاقوں مثلا میلان، تورین وغیرہ جاتے رہے۔ کسی دور کے اس غریب علاقہ کا شمار اب اٹلی کے بڑے صنعتی علاقوں میں ہوتا ہے، جہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی مہاجر آباد ہو رہے ہیں۔ سیاحت کے شعبہ میں وینیتو اٹلی کا سب سے زیادہ پرکشش علاقہ بن گيا ہے، جہاں سالانہ چھ کروڑ سیاح آتے ہیں۔
پچھلے بیس تیس سالوں میں زراعت نے بڑی ترقی کی ہے۔ اہم زرعی پیداوار میں مکئي، مٹر، سیب، چیری، چکندر، تمباکو اور کئی دوسری سبزیاں شامل ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں اعلی درجہ کا انگور پیدا ہوتا ہے، جس سے مختلف قسم کی شرابیں بنائی جاتی ہیں۔ گلہ بانی اور مچھلی کا کام بھی ہوتا ہے۔
گذشتہ تیس چالیس سالوں میں صنعتی ترقی ہوئی ہے اور میدانی علاقوں میں بڑے بڑے صنعتی مراکز قائم ہوئے ہیں جہاں سینکڑوں کارخانے کام کر رہے ہیں۔ مارغیرہ (Marghera) اور میسترے (Mestre) کے صنعتی علاقوں میں دھات سازی اور کیمیائی مادوں کی تیاری کے کارخانے لگائے گئے ہیں۔ دوسرے حصوں میں کھانے پینے کے سامان، کپڑا سازی، شیشہ، الیکٹرونکس وغیرہ کے چھوٹے بڑے کارخانے لگائے گئے ہیں۔ صنعتوں کے علاوہ موجودہ دور میں معاشیات، بنکاری اور سیاحت کے شعبوں نے بھی بڑی تیزی سے ترقی کی ہے۔
طرز آبادی
ترمیم1970ء تک جس علاقہ سے لوگ ہجرت کر کے اچھے مستقبل کی تلاش میں دوسرے علاقوں کو جاتے تھے، 1980ء میں غیر ملکی مہاجرین کی منزل مقصود قرار پایا۔ اطالوی قومی ادارہ شماریات کے 2006ء کے اعداد و شمار کے مطابق علاقہ میں 320,793 غیر ملکی مہاجر رہتے ہیں جو کل آبادی کا 6.7 فیصد ہیں۔
علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔
نمبر شمار | شہر | آبادی (2004ء-2005ء) | مرتبہ شہر |
---|---|---|---|
1 | وینیزیا (Venezia) | 270,662 | صوبہ |
2 | ویرونا (ویرونا) | 259,968 | صوبہ |
3 | پادوعہ (پادووا) | 211,288 | صوبہ |
4 | ویچنزا (ویچینسا) | 113,483 | صوبہ |
5 | تریویزو (ترویزو) | 82,564 | صوبہ |
6 | روویگو (Rovigo) | 50,922 | صوبہ |
(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)
تصاویر
ترمیممزید پڑھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیم- علاقہ وینیتو کی باضابطہ ویب گاہ
- وینیتو نقشہ جاتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mappe.regioneveneto.net (Error: unknown archive URL)
- فوٹو وینیزیاآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ photos-venise.eu (Error: unknown archive URL) : تصاویر وینیزیاآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ photos-venise.eu (Error: unknown archive URL)
آبروزو | وادی آوستہ | پلیہ| بازیلیکاتا| کلابریا| کمپانیہ| ایمیلیا رومانیا| فریولی وینیزیا جولیا | لازیو| لیگوریا | لومباردیہ | مارچے| مولیزے| پیعیمونتے| ساردینیا | سسلیہ| ترینتینو جنوبی ٹائرول| تسکانہ | امبریا | وینیتو