فوزیہ خلیل
فوزیہ خلیل بچوں کی پاکستانی ادیب، ناول نگار اور بچیوں کے معروف اردو رسالے ماہنامہ کھلتی کلیاں اور خواتین کے رسالے ماہنامہ دیباج کی سابقہ مدیر اور بچوں کے لیے متعدد کتابوں کی مصنفہ ہیں۔ فوزیہ خلیل نے قلمی ناموں ام مصعب اور ام خزیمہ کے نام سے بھی لکھا ہے۔ پہلی سے چہارم تک کی اردو نصابی کتب میں بطور مدیر خدمات سر انجام دی ہیں۔ بچوں کے لیے تین کتابیں کام یابی کے پیچھے، تصویر کے آنسو اور ننھے سراغ رساں شائع ہو چکی ہیں۔
فوزیہ خلیل | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | لاہور |
رہائش | کراچی |
مذہب | اسلام |
مناصب | |
مدیر اعلی | |
برسر عہدہ 2016 – 2018 |
|
در | کھلتی کلیاں |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ کراچی |
تعلیمی اسناد | بی ایس سی ، ماسٹر آف سائنس |
پیشہ | مدیرہ ، معلمہ ، مصنفہ ، بچوں کی ادیبہ |
نوکریاں | ہمدرد فاؤنڈیشن |
اعزازات | |
ساتھی رائٹرز ایوارڈ برائے بہترین لکھاری (2022) بچوں کا گلستان ایوارڈ (2019) ساتھی رائٹرز ایوارڈ برائے بہترین لکھاری (2019) ساتھی رائٹرز ایوارڈ برائے بہترین لکھاری (2017) ساتھی رائٹرز ایوارڈ برائے بہترین لکھاری (2015) ساتھی رائٹرز ایوارڈ برائے بہترین لکھاری (2013) ساتھی رائٹرز ایوارڈ برائے بہترین لکھاری (2011) ساتھی رائٹرز ایوارڈ برائے بہترین لکھاری (2009) ساتھی رائٹرز ایوارڈ برائے بہترین لکھاری (2007) ساتھی رائٹرز ایوارڈ برائے بہترین لکھاری (2005) |
|
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
پیدائش اور تعلیم
ترمیمفوزیہ خلیل کی پیدائش لاہور میں ہوئی، لیکن وہ پلی بڑھی کراچی میں ہیں۔ کراچی کے سر سید کالج سے بی ایس سی اور جامعہ کراچی سے علم کیمیا میں ایم ایس سی کیا ہے۔
ادارت
ترمیمفوزیہ خلیل نے 2016ء سے 2018ء تک لڑکیوں کے دو ماہی رسالے کھلتی کلیاں کی ادارت کی۔ جب کہ خواتین کے رسالے دیباج کی 2017ء سے 2018ء تک معاون مدیر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ فوزیہ خلیل اول تک ہشتم کی اردو، اول تا پنجم کی اسلامیات اور چہارم جماعت کی معاشرتی علوم کی کتابوں کے ادارتی عملے کا حصہ ہیں، یہ کتابیں ادارے لیڈ کے تحت شائع ہوئی ہیں اور متعدد اسکولوں میں شامل نصاب ہیں۔
تحریری کام
ترمیمفوزیہ خلیل کی تحریریں ماہنامہ ہمدرد نونہال، گوگو، جگ مگ تارے، ماہنامہ ساتھی، کھلتی کلیاں، فہم دین، بزم گل، بچوں کا اسلام، زاد السعید، بزم قرآن، دیباج، خواتین، کا اسلام، ذوق و شوق، بچوں کا گلستان، الف نگر، پیام سلامتی، بچوں کا اشتیاق، پیغام ڈائجسٹ، اقرا، جسارت سنڈے میگزین، روشن ستارے، نوعمر ڈائجسٹ، پیغام اقبال وغیرہ میں شائع ہو چکی ہیں، جن کی تعداد چھ سو سے زائد ہے۔ ان کی کئی تحریوں کا سندھی، پنجابی اور انگریزی زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے۔
- کتابیں
- کامیابی کے پیچھے، ادارہ مطبوعات طلبہ، کراچی، جنوری 2013ء
- تصویر کے آنسو، بچوں کا کتاب گھر، اکتوبر 2017ء
- ننھے سراغ رساں، دارالمصحف، نومبر 2019ء
اعزازات
ترمیم- ماہنامہ ساتھی کی بہترین لکھاری برائے تحریری سال 2005ء
- ماہنامہ ساتھی کی بہترین لکھاری برائے تحریری سال 2007ء
- ماہنامہ ساتھی کی بہترین لکھاری برائے تحریری سال 2009ء
- ماہنامہ ساتھی کی بہترین لکھاری برائے تحریری سال 2011ء
- ماہنامہ ساتھی کی بہترین لکھاری برائے تحریری سال 2013ء
- ویمن رائٹرز فورم اعزاز برائے حسن کارکردگی 2013-2014ء
- ماہنامہ ساتھی کی بہترین لکھاری برائے تحریری سال 2015ء
- شیلڈ آف ہانر اینڈ ریگیگنیشن بائے اسٹوڈنٹس ہیلپ سوسائٹی 2015ء
- ماہنامہ ساتھی کی بہترین لکھاری برائے تحریری سال 2017ء
- بچوں کا گلستان ادب خصوصی اعزاز 2019ء
- ماہنامہ ساتھی کی بہترین لکھاری برائے تحریری سال 2019ء
- بچوں کا گلستانِ ادب اعزاز، 2019ء
- ماہنامہ ساتھی کی بہترین لکھاری برائے تحریری سال 2022ء