فیروزالدین ڈسکوی
برصغیر کے ایک پنجابی، اردو، فارسی اور عربی کے ماہر، شاعر، مترجم اور لغت نویس
مولوی فیروزالدین فیروز ڈسکوی یا مولوی فیروزالدین (ولادت: 1864ء، ڈسکہ - وفات: 02 اپریل 1949ء، لاہور)[1] برصغیر کے ایک پنجابی، اردو، فارسی اور عربی کے ماہر، شاعر، مترجم اور لغت نویس تھے جو ساری عمر فارسی پڑھاتے رہے لیکن ان کا ادبی کام اس سطح کا ہے جو قابل صد ستائش ہے۔ کئی ادارے مل کر بھی اتنا کام نہیں کر سکتے۔ ان کی تیار کی ہوئیں عربی، فارسی اور اردو لغات آج بھی خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ فیروز الغات کے لغت نویس مولوی فیروز الدین، فیروز سنز لاہور والوں نے بھی ان کی "لغاتِ فیروزی اردو" کو دستیاب اردو لغات میں بہتریں کہنا پڑا۔ عربی، فارسی، اردو اور پنجابی جیسی زبانوں کے بارے میں بھرپور مہارت رکھنے والے لغت نویس، فیروزالدین کی 89 کتابوں کی اب تک فہرست سامنے آئی ہے جب کہ ان کی تخلیقات اور تراجم کی تعداد ڈیڑھ سو سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
فیروزالدین ڈسکوی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1864ء ڈسکہ |
وفات | 2 اپریل 1949ء (84–85 سال) لاہور |
شہریت | برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، مترجم ، فرہنگ نویس |
کارہائے نمایاں | فیروز اللغات اردو جامع |
درستی - ترمیم |