فیض اللہ خان (نواب رام پور)
ریاست رام پور کے پہلے نواب
نواب فیض اللہ علی خان آف رام پور (پیدائش: اندازاً 1730ء – 17 جولائی 1794ء) ریاست رام پور کے پہلے نواب تھے۔[1] 15 ستمبر 1774ء سے 24 جولائی 1793ء تک رہے۔ ریاست رام پور کا قیام پہلی روہیلہ جنگ کے بعد روہیل کھنڈ کی سلطنت کی تقسیم کی وجہ سے 1774ء کو عمل میں ہوا۔ ریاست رام پور کی سرحد جنوب میں مراٹھا سلطنت سے ملتی ہے، جو اسے ایک اسٹریٹجک مرکز کا درجہ دیتی ہے۔ برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کے زیرِ سرپرستی نواب فیض اللہ خان نے 20 سال امن کے ساتھ حکرانی کی۔ انہوں نے دار الحکومت رام پور قائم کیا[2] اور رضا لائبریری، رام پور کے لیے مواد جمع کرنے کا اہتمام کیا۔[3]
نواب فیض اللہ خان علی خان بہادر | |
---|---|
نواب رام پور، نواب شکوہ آباد، بڑیچ سردار، چیف آف روہیلہ | |
نواب فیض اللہ خان کی تصویر | |
نواب رام پور | |
15 ستمبر 1774ء - 11 اگست 1793ء | |
پیشرو | نواب علی محمد خان بہادر آف روہیل کھنڈ |
جانشین | نواب محمد علی خان بہادر آف رام پور |
نسل | نواب محمد علی خان نواب غلام محمد خان |
خاندان | روہیلہ |
والد | نواب علی محمد خان |
والدہ | مغلاری بیگم |
پیدائش | فیض اللہ علی خان 1750ء |
وفات | 1794ء ریاست رام پور |
تدفین | نزد عید گاہ رام پور |
مذہب | اسلام |
فیض اللہ خان (نواب رام پور) پیدائش: 1730ء وفات: 17 جولائی 1793ء
| ||
شاہی القاب | ||
---|---|---|
ماقبل کوئی نہیں، ریاست قائم ہوئی
|
نواب ریاست رام پور 24 جولائی 1793ء– 24 جولائی 1793ء |
مابعد |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ رامپوری، نجم الغنی خان (1918)۔ اخبار الصنادید، جلد اول۔ لکھنؤ: منشی نول کشور۔ ص 599
- ↑ "Rampur Online"۔ 2007-10-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-05-30
- ↑ Untitled Document