15 ستمبر
13 ستمبر | 14 ستمبر | 15 ستمبر | 16 ستمبر | 17 ستمبر |
واقعات
ترمیم- 668ء – مشرقی رومی حکمران قسطن ثانی کو، اطالیہسرقوسہ، صقلیہ میں غسل کرتے وقت قتل کر دیا گیا۔
- 1831ء – پہلے دخانی انجن کو نیوجرسی میں چلایا گیا۔
- 1928ء – الیگزینڈر فلیمنگ نے پینسلین ایجاد کی۔[1]
- 1935ء – نازی جرمنی نے نرمبرگ لا کو ختم کر دیا جس کے تحت یہودیوں کو جرمنی کا شہری کہا گیا تھا۔
- 1944ء – دوسری جنگ عظیم ؛آسٹریلیا اور امریکا کی فوجیں جاپانی جزیرے موراٹئی میں داخل ہو گی جبکہ امریکی نیوی نے پیلیو پر قبضے کی کوششیں شروع کردی۔
- 1947ء – پاکستان کا پہلا پاسپورٹ نمبر 000001 اسد سلیم کے نام جاری ہوا۔
- 1947ء – ریاست جونا گڑھ نے پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا۔[1]
- 1950ء – سلامتی کونسل میں کشمیر پر ڈِکسن رپورٹ پیش بھارت پر استصواب ِرائے کے لیے ساز گار ماحول میں رکاوٹ پیدا کرنے کا الزام[1]
- 1962ء – صدر پاکستان، ایوب خان کے پیرس میں فرانسیسی صدر ڈیگال سے مذاکرات[1]
- 1965ء – پاک بھارت جنگ 1965ء : ترکی نے پاکستان کو بھارتی جارحیت کے خلاف ہر قسم کی مدد کی پیشکش کر دی۔[1]
- 1970ء – چیف الیکشن کمشنر جسٹس عبد الستار نے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔[1]
- 1981ء – صدر پاکستان، جنرل ضیاء الحق نے بھارت کو جنگ نہ کرنے کے معاہدہ کی پیشکش کر دی۔[1]
- 1992ء – سیلاب کا پانی ملتان میں داخل ہونے سے جھنگ میں وسیع پیمانے پر تباہی [1]
ولادت
ترمیم- 786ء – مامون الرشید، عراقی خلیفہ
- 1254ء – مارکو پولو، اطالوی تاجر اور مہم جو (و۔ 1324)
- 1857ء – ولیم ہاورڈ ٹافٹ، امریکی وکیل، منصف اور سیاست دان، 27ویں صدر ریاستہائے متحدہ امریکا (و۔ 1930)
- 1890ء– اگاتھا کرسٹی، انگریزی مصنف اور ڈراما نگار (d. 1976)
- 1929ء – ماری گیل مین، امریکی طبیعیات دان اور نوبل انعام یافتہ
- 1937ء – رابرٹ لیوکس ، جے آر، امریکی ماہر معاشیات اور نوبل انعام یافتہ
- 1950ء – مرزا مسرور احمد، احمدی خلیفہ
- 1953ء – پیٹریکا رومبرگ، آسٹریائی اداکارہ
- 1955ء – عبدالقادر (کرکٹ کھلاڑی)، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
- 1977ء – ٹام ہارڈی، انگریزی اداکار
- 1987ء – علی سیسوکو، فرانسیسی فٹ بال کھلاڑی
- 1988ء – چیلسی کین، امریکی اداکار و گلوکارہ
وفات
ترمیم- 668ء – قسطن ثانی، بازنطینی حکمران (پ۔ 630)
- 1926ء – روڈولف کرسٹوف یوکن، جرمنی کا فلسفی اور نوبل انعام یافتہ (پ۔ 1846)
- 2006ء –اوریانا فلاچی، اطالوی صحافی اور مصنف (پ۔ 1929)
تعطیلات و تہوار
ترمیم- عالمی یوم جمہوریت
- کوسٹا ریکا ،ایل سیلواڈور،گوئٹے مالا ،ہنڈوراس اور نکاراگوا کی یوم آزادی
- برطانیہ میں بیٹل آف بریٹین ڈے۔