قصبہ کالونی
قصبہ کالونی، مغربی کراچی، سندھ، پاکستان کے علاقے سائٹ ٹاؤن کی حدود میں ایک محلہ ہے۔[2]
قصبہ کالونی | |
---|---|
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
متناسقات | 24°56′00″N 67°01′00″E / 24.9333°N 67.0167°E |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 7045916 |
درستی - ترمیم |
کالونی کا قیام
ترمیمیہ ایک مثالی نقش و نگار پر تعمیر کردہ کالونی ہے جس کی بنیاد 1965 میں سعودی حکومت کی طرف سے قائم کی گئی تھی۔
برادری
ترمیمقصبہ کالونی میں دیگر نسلی گروہ ہیں جن میں مہاجر قوم، پشتون، سندھی اور پنجابی شامل ہیں؛ اس آبادی کے 99 فیصد لوگ مسلمان ہیں۔ ان میں اردو بولنے والوں کی آبادی 50 فیصد پر مشتمل ہے جبکہ 40 فیصد پشتون اور 10 فیصد کے دیگر نسلی گروہ ہیں۔ قصبہ کالونی کی آبادی تقریبا 90,000 کے لگ بھگ ہے۔ اس کی یونین کونسل کا کل رقبہ 5,37 مربع کلومیٹر ہے۔
تعلیم، سفارت اور تفریح
ترمیمقصبہ کالونی میں دو کالج ہیں جن میں ایک مردوں اور دوسرا عورتوں کے لیے ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج ہیں۔ تفریح کے لیے کالونی میں کئی پارک ہیں اور ایک فلڈ لائٹوں کی روشنی سے سجا فٹ بال گراؤنڈ بھی ہے۔ دیگر پارکوں میں ولی نگر پارک (قصبہ 5-A1)، آفریدی نگر پارک (پیرآباد) اور بچہ خان پارک (پیرآباد 2) کا شمار ہے۔
سفر
ترمیمقصبہ کالونی شمالی اور مغربی کراچی کو جوڑتا ہے۔ یہاں نیشنل ہائ وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا تیار کردہ سڑکوں کا انٹرلنک بھی ہے جو اس علاقے کو شمالی ناظم آباد سے جا ملا دیتا ہے۔ اس انٹرلنک کی بنیاد شہر کراچی کے ناظم سید مصطفی کمال کے ساتھ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے 15 اکتوبر 2009 کو رکھی تھی۔ یہ اب اورنگی ٹاؤن، قصبہ کالونی اور دوسری سائٹ ٹاؤن کی یونینوں کے بیچ زیادہ تر استعمال ہونے والا جو شمالی ناظم آباد اور شمالی کراچی کو جا ملتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "صفحہ قصبہ کالونی في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 نومبر 2024ء
- ↑ کراچی گورمنٹ سائٹ ٹاؤن[مردہ ربط] (انگریزی)