لگنوکین
یہ ایک سن کرنے والی دوا یعنی Local Anesthetic ہے۔ اسے لائیڈوکین بھی کہتے ہیں۔ یہ دوائیں دو گروپ سے تعلق رکھتی ہیں۔
- ايسٹر(ESTERS): جسے Cocaine, Procaine
- ايمايڈ(AMIDES): جسے Lignocaine, Cinchocaine, Bupivacaine
طبی معلومات | |
---|---|
حمل زمرہ |
|
راستے | IV, subcutaneous, topical |
اے ٹی سی رمز | |
قانونی حیثیت | |
قانونی حیثیت |
|
دوا کے جزب و تقسیم کے مطالعہ کی معلومات | |
حیاتی اثر پذیری | 35% (oral) 3% (topical) |
تحول | Hepatic, 90% CYP1A2-mediated |
Biological half-life | 1.5–2 hours |
Excretion | گردہ |
شناخت کنندہ | |
| |
سی اے ایس نمبر | |
پبکیم CID | |
ڈرگ بنک | |
ECHA InfoCard | 100.004.821 |
کیمیائی و طبعی معلومات | |
فارمولا | C14H22N2O1
|
مولر کمیت | 234.34 g/mol |
نقطۂ پگھلاؤ | 68 °C (154 °F) |
Ester گروپ کی دواؤں سے Anaphylactic reaction ہونے کے امکا نا ت زیادہ ہوتے ہیں۔ مگر ایسا Amide گروپ کی دواؤں سے شاذو نا در Rare ہوتا ہے ۔
سن کر نے والی دواؤں میں Lignocaine سب سے زیا دہ استعمال ہونے والی دوا ہے۔ یہ Xylocaine اور دوسرے ناموں سے دستیاب ہے۔ یہ مختلف طریقوں سے استعمال ہوتی ہے۔
- Topicalمثلا ً آنکھوں میں ٹپکا نے کے لیے 4%Xylocaine
- Infiltration Analgesic۔ متاثرہ جگہ میں 1-2% بذریعہ انجکشن لگاتے ہیں۔
- Nerve Block۔ کسی Nerve کو بذریعہ انجکشن بلاک کرتے ہیں۔
- Bier's Block۔I/V۔ ہا تھ یا پا ؤں کو سن کر نے کے لیے Tourniqute باندھ کر ورید Vein میں لگاتے ہیں۔
- Spinal Anesthesia۔ اس کے لیے 5% Xylocaine استعمال ہوتی ہے۔
- Xylocaine جیلی کی شکل میں بھی دستیاب ہے جو Stomach tube ,Catheter یا Endotracheal tube ڈالنے کے لیے استعما ل کی جاتی ہے۔
- Gastroscopy سے پہلے مریض کو Lignocaine 4% سے غرارے کرائے جاتے ہیں۔
Lignocaine کا اثر بڑی جلدی ہوتا ہے اور تقریباً 1-2 گھنٹے قا ئم رہتا ہے۔ یہ دوا گردوں کے ذریعے جسم سے خارج ہوتی ہے۔ اور اگر پیشاب تیزابی ہو تو اور تیزی سے خارج ہوتی ہے اس دوا کے اثر کو دیر تک قائم رکھنے کے لیے اور ڈوز Dose کم کرنے کے لیے اکثر اسے Adrenaline ملا کر استعمال کرتے ہیں۔
Adrenaline عام طور پر 1: 200,000 تناسب سے استعمال ہوتی ہے مگر دانتوں کے ڈاکٹر 1: 80,000 تناسب استعمال کرتے ہیں۔
سن کرنے کے علاوہ Xylocaine دل کی حرکت کی بے قاعدگی Unifocal ectopic beats کے علاج کے لیے بھی I/V استعمال ہوتی ہے ۔
ڈوز Dose
ترمیماس کا ڈوز 3 mg/kg ہوتا ہے جبکہ Adrenaline کے ساتھ اس کا ڈوز 7 mg/kg ہوتا ہے۔
خبردار
ترمیمAdernaline ملی ہوئی Lignocaine کو کبھی انگلیوں یا کان کی لو کو سن کرنے کے لیے یا خطنہ کرنے کے لیے ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے اور نہ کبھی I/V استعمال کرنا چاہیے۔
Overdose
ترمیماگر ڈوز زیادہ ہو جائے یا مریض زیادہ حسا س ہو تو مریض ابتدائی طو ر پر Restless اور Confuse ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد جھٹکے Tremors or Convulsion آسکتے ہیں۔ اس کے بعد دماغ Depress ہو جاتا ہے اور سانس رک سکتا ہے۔ نبض دھیمی ہو جاتی ہے بلڈ پریشر گر جاتا ہے۔ ايسے مریض کو لٹا کر ٹانگیں اوپر کر دینی چاہئیں اور آکسیجن دینی چاہیے۔ جھٹکوں کے لیے Diazepam یا بہت کم مقدا ر میں Thiopentone استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر سانس رک گیا ہے تو مصنوعی سانس دینی چاہیے۔ اگر دل کی دھڑکن رک چکی ہو تو فوراً CPR شروع کر دينا چاھیئے۔