لڑکی، عورت، دیگر (انگریزی: Girl, Woman, Other) برناردین اواریستو کا آٹھواں ناول ہے جسے ہامش ہیملٹن نے 2019ء میں شائع کیا ہے۔ یہ ناول کئی دہائیوں پر مشتمل ہے اور اس میں 12 لوگوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ 2019ء کا مین بکر پرائز اسی ناول کے حصہ میں آیا۔

لڑکی، عورت، دیگر
پہلی اشاعت کا صفحہ اول
مصنفبرناردین اواریستو
قاریAnna-Maria Nabirye[1]
مصور سرورقنیل کینلاک (تصویریں)[2]
علی کیمپبل (ڈیزائنر)[2]
ملکمملکت متحدہ
زبانانگریزی
صنفایل جی بی ٹی فکشن
محل وقوعمملکت متحدہ
ناشرہامش ہاملٹن
تاریخ اشاعت
2 مئی 2019
طرز طباعتشائع شدہ (مجلد اور کاغذی اشاعت) اور برقی کتاب
صفحات464
اعزازاتمین بکر پرائز، 2019ء
او سی ایل سی1114328373
823/۔92
ایل سی درجہ بندیPR6055.V25 G57 2019

جائزہ ترمیم

یہ ناول مکمل ایک کہانی پر مشتمل نہیں ہے بلکہ ہر باب میں الگ الگ کرداروں کا تذکرہ ہے جس میں زیادہ تر سیاہ فام خواتین ہیں۔ ناول میں یہ کردار دنیا سے محو گفتگو ہیں۔ حالانکہ ہر باب ایک مختلف کردار پر محیط ہے مگر ان کا آپس میں کچھ نہ کچھ ربط ضرور ہے۔

ناول میں نسوانیت، سیاست، حب الوطنی، کامیابی، رشتہ داری اور جنسیت[3] جیسے موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔ انھوں نے ناول کی تحریک کے بارے میں کہا:

میں غائب کو حاضر میں لانا چاہتی تھی۔ مجھے یہ بات بہت کھلتی تھی کہ ادب میں سیاہ فام عورتوں کی نمائندگی بالکل نہیں ہے۔ میں اس ناول میں 12 کردار پیش کیے ہیں۔ میرا منصوبہ تھا کہ ان کی عمر نوجوانی سے 90 کے درمیان میں ہو اور ان کی پیدائش کے وقت کے حالات بھی قلمبند کروں۔ ناول میں دیگر کی ترجمانی کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ ناول میں عورت کو کئی طریقے سے پیش کیا گیا ہے بعض دفعہ ایک خاتون نے دوسری کا تعارف کرایا ہے۔ میں نے خواتین کا ناول بنانے کی کوشش کی ہے۔[4]

استقبالیہ ترمیم

تنقید ترمیم

کتابوں پر جائزہ کی وہبسائٹ بک مارکس نے کہا ہے کہ 57 فیصد ناقدین نے اس ناول پر پھسپھسا سا تبصرہ کیا ہے جبکہ 43 فیصد ناقدین کا تبصرہ مثبت رہا ہے۔[5]

فائنینشئل ٹائمز کی ایمیلی روڈز کا کہنا ہے کہ “ایوارسٹو اس موضوع پر حساس طریقے سے لکھتی ہیں کہ ہم اپنی اولاد کی پرورش کیسے کرتی ہیں۔ ہم اپنے کیرئر کا انتخاب کیسے کرتی ہیں، ہم درد کا اظہار کیسے کرتی ہیں اور ہمارا طریقہ محبت کیا ہے،“ سنڈے ٹائمز کی یوحنا تھومس-کور نے ناول لڑکی، عورت دیگر کے بارے میں کہا ہے “۔۔۔ یہ ناول موضوع کا حق ادا کرتا ہے، یہ 12 سیاہ فام خواتین کی زندگی کے جدوجہد،آرزو، تنازعات اور دھوکا کو بڑی خوبصورتی سے نثری اور شعری انداز میں بیان کیا ہے۔ وہیں نیو اسٹیٹس مین کی سارہ لیپیڈو مینیکا کا خیال ہے کہ “ایوارستو ادب کے کینوس کو وسیع تر کرتی جا رہی ہیں۔ اگر آپ دور جدید کے برطانیہ کو سجھنے کے خواہاں ہیں تو انھیں پڑھیں۔[5]

اعزازات ترمیم

لڑکی، عورت اور وہ کو مارگریٹ ایٹ وڈ کے دی ٹیسٹمینٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر 2019ء بکر پرائز کے نوازا گیا ہے۔[6] اسے 2019ء گورڈون برن پرائز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔[7] بکر کے حکموں نے اس ناول کے بارے میں کہا “نسوانیت اور دور جدید کے برطانیہ کے بارے میں جاننے کے لیے اسے ضرور پڑھا جانا چاہیے۔“[8]

دی واشنگٹن پوسٹ نے نے کتاب کی تعریف کرتے ہوئے اسے 2019ء کی دس بہترین کتابوں میں شامل کیا ہے۔[9]

حوالہ جات ترمیم

  1. "لڑکی، عورت، دیگر"۔ Penguin Books UK۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اکتوبر 2019 
  2. Micha Frazer-Carroll (8 مئی 2019)۔ "Girl, Woman, Other by Bernardine Evaristo review – joy as well as struggle"۔ دی گارڈین 
  3. Anita Sethi (28 اپریل 2019)۔ "Interview: Bernardine Evaristo: 'I want to put presence into absence'"۔ The Guardian – books۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اکتوبر 2019 
  4. ^ ا ب "Girl Woman Other"۔ Book Marks۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اکتوبر 2019 
  5. Flood, Alison (14 اکتوبر 2019)، "Margaret Atwood and Bernardine Evaristo share Booker prize 2019"، The Guardian۔
  6. Fraine, Laura (17 جولائی 2019)، "Shortlist announced for Gordon Burn Prize 2019"، NewWritingNorth. Retrieved 15 اکتوبر 2019.
  7. ABC / Reuters (15 اکتوبر 2019)۔ "Margaret Atwood and Bernardine Evaristo win the 2019 Booker Prize"۔ ABC News online 
  8. "Best Books of 2019"۔ دی واشنگٹن پوسٹ۔ 21 نومبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2019